خیبر پختونخوا کی نگراں کابینہ نے حلف اٹھالیا۔ حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس پشاور میں ہوئی۔
قبل ازیں خیبرپختونخوا کے وزرا کی سیاسی وابستگیوں کے باعث الیکشن کمیشن کی ہدایت پر صوبے کی نگراں کابینہ کو ختم کرنے کے بعد نئی کابینہ تشکیل دی گئی ۔
نگراں وزیراعلیٰ اعظم خان کی جانب سے بھیجی گئی نگراں صوبائی کابینہ کی سمری کی گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے منظوری دی تھی۔
حلف اٹھانے والے وزرا میں سید مسعود شاہ، بیرسٹر فیروز جمال، جسٹس(ر)ارشاد قیصر،اسدرفیق، ڈاکٹرنجیب اللہ، ڈاکٹر محمد قاسم، جسٹس(ر) ارشد حسین شاہ، سید عامر عبداللہ، احمد رسول بنگش شامل ہیں۔
گورنر خیپرپختونخوا حاجی غلام علی نے وزرا سے حلف لیا۔