دنیا بھر میں انسانی ہمدردی کا عالمی دن: ہمیں کیا کرنا چاہیے؟

جمعہ 18 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

دنیا کے دیگر ممالک کی طرح پاکستان میں بھی 19 اگست کو انسانی ہمدردی کا عالمی دن منایا جائے گا۔ یہ دن ہر سال دنیا بھر میں انسانی امدادی کارکنوں کے اعزاز میں منایا جاتا ہے۔

یوں تو اقوام متحدہ کی جانب سے 2009  میں اعلان کیا گیا یہ دن عراق میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر پر ہونے والے بم دھماکے کی یاد میں منایا گیا تھا لیکن یہ اب دُنیا بھر میں منایا جاتا ہے۔ دھماکے میں اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق سمیت 22 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

یہ دن ان ہزاروں انسانی امدادی کارکنوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہے جنہوں نے اپنے کام کے دوران اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا یا زخمی ہوئے۔ آپ جانتے ہیں کہ 2021 میں (کرونا وائرس) ایک موقع پر 26 ممالک میں 235 ملین افراد کو انسانی امداد کی ضرورت تھی؟

اس خاص دن کے موقع پر لوگ ‘انسانی ہمدردی’ کے موضوع کے ساتھ جشن مناتے ہیں۔ یہ دن ایک یادگار ہے۔ انسانی بنیادوں پر کام کرنے والے امدادی کارکن پوری دُنیا میں متاثرہ افراد کی زندگی بچانے کے لیے مدد فراہم کرتے ہیں۔

یہ دن اس لیے بھی اپنے اندر اہمیت سموئے ہوئے ہے کہ اگر انسانی ہمدردی کے جذبات ختم ہو جائیں تو پھر کائنات کا وجود بھی خطرے میں پڑ سکتا ہے، انسانی ہمدردی کے جذبات ہی دُنیا میں توازن قائم رکھے ہوئے ہیں اس لیے انسانیت کی بقا کے لیے ہر شخص کو ہمدردی کا جذبہ رکھنا چاہیے۔

یہی وجہ ہے کہ اقوام متحدہ کی زیر نگرانی 19  اگست کو دنیا بھر میں انسانی ہمدردی کے کارکنوں کو خراج تحسین پیش کیا جاتا ہے۔ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ انسانیت کہ جہاں بھی خطرہ یا مشکلات درپیش ہوں، انسانی ہمدردی کے کارکن آفت زدہ علاقوں اور تنازعات والے علاقوں میں فرنٹ لائن پر اپنا کردار ادا کرتے ہیں اور ضرورت مند لوگوں کو بچانے اور ان کی حفاظت کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp