پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاری، حلقہ بندیوں کا عمل شروع

جمعہ 24 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کے سلسلے میں یونین کونسلز کی نئی حلقہ بندیوں کا عمل شروع کر دیا

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے صوبہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لیے یونین کونسلز کی حلقہ بندیوں کا عمل باضابطہ طور پر شروع کر دیا ہے اور اس ضمن میں مکمل ٹائم لائن بھی جاری کر دی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق حلقہ بندیوں سے متعلق تمام انتظامی اقدامات، کمیٹیوں کی تشکیل اور متعلقہ اتھارٹیز کی تعیناتی 16 اپریل 2026 تک مکمل کر لی گئی ہے، جبکہ اس عمل کو شفاف اور مؤثر بنانے کے لیے متعلقہ افسران کی خصوصی تربیت کا بھی اہتمام کیا گیا۔

یہ بھی پڑھ لیجیے  پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی راہ ہموار، الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں کا شیڈول جاری کردیا

جاری شیڈول کے مطابق ابتدائی حلقہ بندیوں کی تیاری کا عمل 20 اپریل سے شروع ہو چکا ہے جو 21 مئی 2026 تک جاری رہے گا۔ اس کے بعد ابتدائی فہرست 25 مئی 2026 کو شائع کی جائے گی۔

الیکشن کمیشن نے عوام کو حلقہ بندیوں پر اعتراضات جمع کروانے کے لیے 26 مئی سے 23 جون 2026 تک کا وقت دیا ہے، جبکہ ان اعتراضات پر فیصلے 22 جولائی 2026 تک مکمل کیے جائیں گے۔ فیصلوں کی ترسیل کا مرحلہ 4 اگست 2026 تک جاری رہے گا۔

حتمی حلقہ بندی فہرست 10 اگست 2026 کو جاری کی جائے گی، جس کے بعد بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کی راہ مزید ہموار ہو جائے گی۔

یہ بھی پڑھ لیجیے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات جماعتی یا پارٹی لیس بنیاد پر، پنجاب حکومت نے واضح کردیا

الیکشن کمیشن نے واضح کیا ہے کہ حلقہ بندیوں کے عمل کے دوران پنجاب بھر میں انتظامی یونٹس کی حدود میں کسی بھی قسم کی تبدیلی پر فوری پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ اس سلسلے میں تمام اضلاع، تحصیلوں اور مقامی حکومتوں کی موجودہ حدود تاحکم ثانی برقرار رہیں گی۔

ادارے نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ مقررہ ٹائم لائنز پر سختی سے عمل کیا جائے اور پورے عمل میں شفافیت، غیر جانبداری اور قانون کی مکمل پاسداری کو یقینی بنایا جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

قومی سلامتی کمیٹی کا بھارت کو سخت پیغام، کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا

سکھر میں ٹوپی کس نے اتاری؟ گورنر سندھ نہال ہاشمی کی وائرل ویڈیو پرنئی بحث چھڑ گئی

بھارتی وزیر دفاع جرمن آبدوز میں پھنس گئے، تنگ ہیچ سے گزرنے کی ویڈیو وائرل

کینسر کی مریضہ نے لاعلاج قرار دیے جانے کے 5 دن بعد شادی کر لی

استعمال شدہ موبائل فونز پر ڈیوٹیز میں 175 فیصد تک اضافہ، 62 ماڈلز مہنگے

ویڈیو

قومی سلامتی کمیٹی کا بھارت کو سخت پیغام، کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا

کرکٹ اسٹیڈیم میں اسمبلی اجلاس، پشاور کے شہری کیاکہتے ہیں؟

پاکستان کی کوششوں سے امن قائم ہو گا، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

کالم / تجزیہ

عالمی دن پر کتاب سے مکالمہ

جنگ اور جنگ بندی کے مابین مرتب کیے 9 نتائج

لاہور پر ’مغل اعظم‘ کی یلغار