سندھ کی 10 رکنی نگراں کابینہ نے حلف اٹھا لیا، کس کے پاس کون سی وزارت؟

ہفتہ 19 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر کی 10 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا ہے۔

گورنر ہاؤس میں ہونے والی تقریب میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے نگران کابینہ کے اراکین سے حلف لیا۔

اس موقع تقریب میں نگران وزیر اعلیٰ جسٹس (ر) مقبول باقر، چیف سیکریٹری، قائم مقام آئی جی، صوبائی سیکریٹریز سمیت دیگر حکام نے شرکت کی، حلف اٹھانے کے بعد سندھ کابینہ کے اراکین کو گورنر اور وزیراعلیٰ نے مبارکباد پیش کی۔

نگراں کابینہ میں بریگیڈیئر(ر)حارث نواز، یونس ڈھاگا، مبین جمانی، ڈاکٹر سعد خالد نیاز، ڈاکٹرجنیدشاہ، راناحسین، ایشورلال، عمرسومرو، ارشد ولی محمد اور خدا بخش شامل ہیں۔

کس نگراں وزیر کو کون سی وزارت ملی ہے؟

مقبول باقر کی کابینہ میں شامل ایشور لعل کو محکمہ آبپاشی اور ورکس اینڈ سروس کا نگراں وزیر بنایا گیا ہے۔ بریگیڈیئر (ر) حارث نواز محکمہ داخلہ اور اطلاعات کے وزیر ہوں گے۔

مبین جمانی محکمہ بلدیات اور پبلک ہیلتھ سندھ ، یونس ڈھاگا محکمہ لیبر اور صعنت، ڈاکٹر سعد نیاز محکمہ صحت، خدا بخش مری محکمہ توانائی اور مائنز منرل، بیرسٹر عمر سومرو محکمہ قانون اور یوتھ افیئرز، ڈاکٹر رعنا حسین محکمہ تعلیم اور یونیورسٹی اینڈ بورڈ کے وزیر ہوں گے۔ جبکہ ڈاکٹر جنید علی شاہ اور ارشد ولی محمد کو اہم قلمدان سونپے جائیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp