سائفر گمشدگی: عمران خان اور شاہ محمود پر آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت درج مقدمے کی تفصیلات سامنے آ گئیں

ہفتہ 19 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے خلاف سائفر گمشدگی مقدمے کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔

ایف آئی آر کے مطابق عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے خلاف مقدمہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت 15 اگست کو درج کیا گیا ۔

ایف آئی آر کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سائفر میں موجود اطلاعات کو غیر مجاز افراد تک پہنچایا اور حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا۔

مزید پڑھیں

ایف آئی آر میں لکھا گیا ہے کہ عمران خان اور شاہ محمود کی جانب سے حقائق کو مسخ کیا گیا تاکہ ان کو ذاتی فائدہ پہنچ سکے، اس اقدام سے ریاست کو خطرے میں ڈالا گیا، اپنے مذموم مقاصد حاصل کرنے کے لیے سائفر کے مندرجات کے غلط استعمال کی سازش کی گئی۔

ایف آئی آر کی کاپی پر درج ہے کہ 28 مارچ کو بنی گالا میں ہونے والے اجلاس میں سازش تیار کی گئی کہ سائفر کے مندرجات کو کیسے استعمال کرنا ہے۔ عمران خان کی جانب سے مندرجات میں ہیر پھیر کرنے کو کہا گیا۔ سابق وزیراعظم نے اپنے مقاصد حاصل کرنے کی خاطر سائفر کو استعمال کیا۔

ایف آئی آر کے مطابق عمران خان کی جانب سے سائفر ٹیلی گرام اپنے پاس رکھنا بدنیتی تھی۔ سائفر وزارت خارجہ میں واپس نہیں بھیجا گیا، اب بھی سابق وزیراعظم کے قبضے میں ہے۔

ایف آئی آر میں لکھا گیا ہے کہ عمران خان کے اس اقدام سے پورا سائفر سیکیورٹی سسٹم خطرے سے دوچار ہوا۔ ملزمان نے جو اقدامات کیے ان سے غیر ملکی قوتوں کو فائدہ پہنچا اور ریاست پاکستان کو نقصان ہوا۔

اعظم خان، اسد عمر اور دیگر کے کردار کی بھی تحقیقات کی جائیں گی

ایف آئی آر کے متن میں یہ بھی درج ہے کہ عمران خان کے سابق پرنسپل سیکریٹری اعظم خان کا اس میں کیا کردار تھا، اس کا تعین تحقیقات کے دوران کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ اسد عمر اور دوسرے ساتھیوں کے کردار کی بھی تحقیقات کی جائیں گی۔

مقدمے کے مطابق عمران خان اور شاہ محمود کے خلاف آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی دفعہ 5 اور 9 لگائی گئی ہے۔ دونوں پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 34 بھی لگائی گئی ہے۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین شاہ محمود قریشی کو سائفر گمشدگی کے معاملے پر درج مقدمے میں ایف آئی اے نے اسلام آباد سے گرفتار کر لیا ہے، جبکہ عمران خان پہلے ہی جیل میں موجود ہیں جہاں ان سے تحقیقات کی جائیں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاک سعودیہ دفاعی معاہدہ اسلامی دنیا کی سب سے بڑی پیشرفت ہے، مشاہد حسین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل