سائفر کیس: عمران خان کے خلاف اٹک جیل میں ہی عدالت لگے گی

منگل 29 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے خلاف سائفر سے متعلق کیس کی سماعت کل اٹک جیل میں ہو گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سیکیورٹی خدشات کے باعث وفاقی وزارت قانون نے جیل میں ہی سماعت کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

وزارت قانون کی جانب سے عمران خان کے خلاف سائفر کیس کی اٹک جیل میں سماعت کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

وزارت قانون کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے سیکیورٹی خدشات کا اظہار کیا گیا تھا جس کی بنیاد پر عمران خان کے خلاف سائفر کیس کی سماعت جیل میں ہی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سائفر کیس میں عمران خان کا جوڈیشل ریمانڈ کل مکمل ہو رہا ہے، آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت قائم اسلام آباد کی اسپیشل عدالت نے عمران خان کو ذاتی حیثیت میں پیش کرنے کا حکم دے رکھا تھا۔

دوسری جانب اسی کیس ملزم وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کو جوڈیشل کمپلیکس میں پیش کیا جائے گا۔

یہ بھی یاد رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے آج توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی سزا معطل کر دی تھی، ہائیکورٹ نے اپنے تحریری فیصلے میں لکھا تھا کہ ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع ہونے پر ملزم کو رہا کیا جائے، مگر آج ضمانتی مچلکے جمع نہ ہونے کی وجہ سے عمران خان کی رہائی کی روبکار جاری نہ ہو سکی۔

دوسری جانب عمران خان کو پہلے ہی ایف آئی اے نے سائفر کیس میں گرفتار کر رکھا ہے، اور ان سے جیل میں ہی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران سے معاہدے کا دفاع، امن کا کوئی بھی معاہدہ اچھا معاہدہ ہوگا، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ

آزاد کشمیر میں ہنگامہ آرائی کی منصوبہ بندی،جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی لیک آڈیو کال سامنے آگئی

کان کنی تنازع خونریز تصادم میں بدل گیا، بی جے پی رہنما سمیت 3 افراد زندہ جل کر ہلاک

آزاد کشمیر انتخابات 2026: مسلم لیگ (ن) نے 37 حلقوں کے امیدواروں کا اعلان کر دیا

’تاریخ میں لکھا جائے گا کہ پاکستان نے تیسری عالمی جنگ کو روکا‘، ایران-امریکا معاہدے کے بعد پاکستان کی عزت میں مزید اضافہ

ویڈیو

وزیراعظم شہباز شریف کیجانب سے امریکا اور ایران کے درمیان اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط، پاکستان ثالث اور ضامن قرار

پاک سفارتکاری کی کامیابی، ایران امریکا امن معاہدے پر پشاور کے شہریوں کا خیرمقدم

اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ بلوچستان کی خصوصی ’رن فار فن ریس‘، خواتین کی بڑی تعداد میں شرکت

کالم / تجزیہ

’آپ پاکستان سے آئے ہیں؟‘

ویڈنگ ڈیٹیکٹیو یا خانگی جاسوسوں کے اچھوتے کام کا احوال

عین عشق کا المیہ