سانحہ جڑانوالہ: متاثرہ خاندانوں کو فی کس 20 لاکھ روپے دینے کا اعلان، چرچ میں منعقدہ پنجاب کابینہ کے اجلاس میں فیصلہ

اتوار 20 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عامر میر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پنجاب کابینہ کا اجلاس وزیر اعلیٰ محسن نقوی کی زیر صدارت ایک چرچ میں منعقد ہوا۔

 کابینہ اجلاس میں تمام مذاہب سے تعلق رکھنے والے شہریوں کے حقوق کا ہر قیمت پر دفاع کرنے کا عزم کیا گیا ہے۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ اسلام اور آئین ہمیں اقلیتوں کے حقوق کو یقینی بنانے کا درس دیتے ہیں۔ جڑانوالہ واقع کے ذمہ داران کوہر قیمت پر نشان عبرت بنایا جائے گا۔

عامر میر کے مطابق عیسائی برادری سے تعلق رکھنے والے 94 خاندانوں کو اگلے 48 گھنٹے میں 20 لاکھ روپے فی کس معاوضہ ادا کر دیا جائے گا۔

 وزیر اعلیٰ محسن نقوی کی ہدایت پر آتشزدگی کا شکار ہونے والے دو گرجا گھروں کی بحالی کا کام اگلے چند دنوں میں مکمل ہو جائے گا۔

عامر میر کے مطابق یگرمتاثرہ چرچوں کی مرمت کا کام بھی جلد مکمل کیا جائے گا۔ جب کہ نگران وزیر اعلیٰ سید محسن نقوی 48 گھنٹوں میں خود دوبارہ جڑانوالہ کا دورہ کریں گے۔

نگران وزیر اعلیٰ خود متاثرین میں 20 لاکھ روپے فی کس کے  امدادی چیک تقسیم کریں گے۔

صوبائی وزیر اطلاعات کے مطابق سانحہ جڑانوالا کی تحقیقات تیزی سے جاری ہیں۔  جڑانوالہ سازش کے پیچھے موجود اصل کرداروں کو جلد بے نقاب کر دیا جائے گا۔

عامر میر کا کہنا ہے کہ  زیادتی کرنے والوں کا کڑا محاسبہ کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp