سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تصدیق کی ہے کہ وہ وائٹ ہاؤس کی دوڑ میں ری پبلیکن میں اپنے ساتھی حریفوں کے ساتھ ابتدائی صدارتی مباحثوں میں حصہ نہیں لیں گے۔
سابق امریکی صدر نے سوشل میڈیا truth پر اپنے پیغام میں کہا کہ’عوام جانتی ہے کہ میں کون ہوں اور میرا دور صدارت کتنا کامیاب رہا۔‘
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ تازہ ترین رائے شماری سے پتہ چلتا ہے کہ 2024ء کے انتخابات کے لیے پارٹی کے نامزد امیدوار ہونے کے لیے ان کے پاس دوسرے امید واروں سے زیادہ حمایت حاصل ہے۔
مزید پڑھیں
واضح رہے کہ امریکا کے صدارتی انتخابات کے لیے ری پبلکن پارٹی کا پہلا مباحثہ 23 اگست کو ہوگا، دوسرا مباحثہ ممکنہ طور پر 24 اگست جبکہ آنے والے مہینوں میں دو مزید مباحثے متوقع ہیں۔
ری پبلکن پرائمری انتخابات میں ووٹنگ 15 جنوری 2024 کو ریاست آئیووا میں شروع ہو رہی ہے، حالیہ سروے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس وقت ری پبلکن پارٹی کے صدارتی امیدواروں کی نامزدگی کے لیے سب سے آگے ہیں۔
یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ 2017-21 میں امریکہ کے 45 ویں صدر رہے ہیں، جن پر 4 مختلف مقدمات میں فرد جرم عائد ہے، اگر ڈونلڈ ٹرمپ کو ان مقدمات میں سزا سنائی جاتی ہے تو انہیں جیل میں کافی وقت گزارنا پڑ سکتا ہے۔