کسی بھی سیاسی رہنما یا جماعت پر پابندی نہیں لگنی چاہیے، جہانگیر ترین

پیر 21 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے سربراہ جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ کسی بھی سیاسی رہنما یا جماعت پر پابندی کے حق میں نہیں ہیں، انتخابات کے لیے ہماری تیاریاں مکمل ہیں، لگتا نہیں الیکشن مارچ سے آگے جائیں۔

سابق صوبائی وزیر صمصام بخاری کی استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کے موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہاکہ پارٹی میں شمولیتوں کا سلسلہ لگا تار جاری ہے، لگتا ہے اب جہاز سے بھی کام نہیں چلے گا۔

انہوں نے کہاکہ ذاتی وجوہات کی وجہ سے پارٹی مصروفیات میں تھوڑا سا وقفہ آ گیا تھا۔ ہم پورے پاکستان کے لیے کام کریں گے، سیٹوں کے حوالے سے اندازہ لگانا قبل از وقت ہو گا۔ تحریک انصاف کے لوگوں کے ساتھ تعلق ہے، وہ ہمارے ساتھ شامل ہوں گے۔ پہلے پی ٹی آئی کو منظم کیا تھا اب استحکام پاکستان پارٹی کو منظم کریں گے۔

جہانگیر ترین نے کہاکہ صدر کی ٹوئٹ پر حکومتی وزرا نے کل پریس کانفرنس کر کے حقائق سے آگاہ کر دیا ہے۔

اس موقع پر صمصام بخاری کا کہنا تھا کہ 9 مئی کو جو کچھ ہوا قابل مذمت ہے، اس واقعہ کی پرزور مذمت کرتا ہوں، پاکستان کے معاملے پر ہم سب ایک ہیں۔ پاکستان کی تمام پارٹیوں اور اداروں کو ایک پیج پر ہونا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے 9 مئی کے منصوبے کا کوئی علم نہیں تھا۔ یہ مصنوعی ذہانت کا دور ہے کوئی کچھ بھی کر سکتا ہے۔

پریس کانفرنس میں عون چوہدری، نعمان لنگڑیال، اسحاق خاکوانی، ڈاکٹر مراد راس، سعید نورانی، نوریز شکور اور دیگر موجود تھے۔

دوسری جانب ڈاکٹر جویریہ کاٸنات رضا اور تسکین خاکوانی نے بھی استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ مرکزی سیکریٹر اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے پارٹی رومال پہنائے۔ اور سب کو خوش آمدید کہا

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

دبئی میں سائبر قوانین سخت، حملوں کی ویڈیو بنانے پر برطانوی سیاح سمیت متعدد افراد گرفتار

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِصدارت اجلاس، پیٹرولیم قیمتوں کے اثرات، کفایت شعاری اقدامات کا جائزہ

گوجرانوالہ کی ایتھلیٹ حرم ریحان نے بھارتی ریکارڈ توڑ کر گینز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا

سرکاری پینشن نظام کی اصلاحات، پاکستان کا50 کروڑ ڈالر قرض پروگرام تجویز

بنگلہ دیش میں نہروں کی ملک گیر کھدائی کا منصوبہ 16 مارچ سے شروع

ویڈیو

اسٹریس اور ذہنی دباؤ سے نجات کے لیے سجدہ ایک بہترین روحانی اور نفسیاتی ذریعہ

یوتھ کلائمیٹ کیٹالسٹس، نوجوانوں کے ٹیکنالوجی سے بھرپور حیرت انگیز اقدامات

ایران کا سپریم لیڈر کیسے منتخب ہوتا ہے، اس کے پاس کیا اختیار ہوتا ہے؟، امریکا و اسرائیل کو بڑا دھچکا

کالم / تجزیہ

دوستی کا نیا چراغ

درگاہ گاجی شاہ اور جن نکالنے کے کرتب

اداکارہ صحیفہ جبار کو معافی مانگنی چاہیے