عمران خان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت ملتوی

بدھ 15 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم عمران خان کو عدالت میں پیش ہوئے بغیر حفاظتی ضمانت دینے سے انکار کرتے ہوئے سماعت جمعرات تک ملتوی کردی۔

اس سے قبل عدالت نے عمران خان کو بدھ کی شام آٹھ بجے تک عدالت پیش ہونے کا حکم دیا تھا تاہم عمران خان عدالت پیش نہیں ہوئے۔

عمران خان کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں حفاظتی ضمانت کے لیے دائر درخواست پر سماعت جسٹس طارق سلیم شیخ نے کی۔

درخواست میں عمران خان نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ سابق وزیر اعظم اور ایک بڑی جماعت کا سربراہ ہوں۔ آزادی مارچ کے دوران قاتلانہ حملہ  میں زخمی ہونے کی وجہ سے اسلام آباد کی عدالت میں پیش نہیں ہو سکا۔

عمران خان کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ سے استدعا کی ہے کہ متعلقہ عدالت میں پیش ہونا چاہتا ہوں۔ پولیس کی جانب سے گرفتاری کے خدشہ کے پیش نظر عدالت حفاظتی ضمانت دے تاکہ عدالت میں پیش ہو سکوں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران خان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے جسٹس طارق سلیم شیخ بولے؛ قانون سب کے لیے برابر ہے۔ عمران خان پہلے سرینڈر کریں اس کے بعد حفاظتی ضمانت کی درخواست پر فیصلہ کریں گے۔

عمران خان کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ زمان پارک سے عدالت تک آنے کے لیے عمران خان کو حفاظت چاہیے۔ جس پر جسٹس سلیم شیخ نے کہا کہ آئی جی پولیس کو حکم دیتے ہیں کہ عمران خان کو حفاظت کے ساتھ عدالت تک پہنچائیں۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کے باہر ہنگامہ آرائی کیس میں عدالت میں پیش نہ ہونے پر آج دوپہر اسلام آباد میں انسداد دہشتگردی کی عدالت نے عمران خان کی عبوری ضمانت منسوخ کر دی تھی۔

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

برنی سینڈرز کا اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی روکنے کے لیے امریکی سینیٹ میں قرارداد پیش کرنے کا اعلان

امریکی کانگریس میں بڑا سیاسی بحران 2 اراکین جنسی زیادتی کے الزامات کے بعد مستعفی

مشرقِ وسطیٰ کشیدگی کے اثرات: بنگلہ دیش کی واحد آئل ریفائنری بند

سعودی عرب کی جانب سے اضافی مالی معاونت کے اعلان کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی

’ڈراما انڈسٹری میں پیسے نہیں، اداکار گردے بیچ کر ایمار میں گھر بنا رہے ہیں‘، کنور اسلان کے حٰیران کن بیانات

ویڈیو

سعودی عرب کا پاکستان کے لیے 3 ارب ڈالر اضافی معاونت کا اعلان، 5 ارب ڈالر ڈپازٹ کی مدت میں توسیع

مریم نواز شریف کی وزارت اعلیٰ کے 2 برس، لوگ کیا کہتے ہیں؟

پاکستان کی ثالثی نے دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹ کو بچا لیا

کالم / تجزیہ

محبت، کتابیں اور دستوئیفسکی کے ’بیچارے لوگ‘

ایران امریکا تصادم کس طرف جا رہا ہے؟

ایک تھی آشا