نگراں کابینہ نے دیت کی رقم 67 لاکھ 57 ہزار 902 روپے مقرر کر دی

منگل 22 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نگراں وفاقی کابینہ نے دیت (خون بہا) کی رقم 67 لاکھ 57 ہزار 902 روپے مقرر کر دی ہے۔

نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی زیرصدارت ہونے والے عبوری وفاقی کابینہ کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے وفاقی کابینہ کو اپنے جڑانوالہ دورے سے آگاہ کیا۔

کابینہ اجلاس میں نگراں وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں انتہاپسندی اور مذہبی کشیدگی کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی، پاکستان میں موجود اقلیتوں کا تحفظ ریاست کا اولین فریضہ ہے، جڑانوالہ واقعے میں ملوث افراد کو سزا یقینی بنائی جائے گی۔

نگراں کابینہ نے آئندہ ہفتے قومی سطح پربین المذاہب ہم آہنگی کانفرنس بلانے کا فیصلہ کیا ہے جس میں عالمی سطح کے مختلف مذاہب اور مکاتبِ فکر کے علماء کو مدعو  کیا جائے گا۔ اعلامیے کے مطابق کانفرنس پاکستان میں بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لیے اہم سنگِ میل ثابت ہوگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp