بھارتی ناظم الامور کی وزارت خارجہ میں طلبی، لائن آف کنٹرول پر شہری کی ہلاکت پر شدید احتجاج

منگل 22 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی ناظم الامور کو منگل کو وزارت خارجہ میں طلب کیا گیا اور آزاد کشمیر کے ضلع کوٹلی کے گائوں اولی کے رہائشی 60 سالہ شہری غیاث کی بھارتی افواج کی فائرنگ کے نتیجے میں شہادت پر پاکستان کا شدید احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔ یہ واقعہ 21 اگست 2023 کو لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے نکیال سیکٹر میں پیش آیا۔

دفتر خارجہ کی ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان نے لائن آف کنٹرول پر امن و آشتی کو برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی کارروائیاں سنہ 2003 کی سیز فائر مفاہمت کی صریح خلاف ورزی ہیں جس کی فروری 2021 میں تجدید کی گئی تھی۔

بیان کے مطابق اس بات پر زور دیا گیا کہ بھارتی افواج کو انتہائی احتیاط برتنی چاہیے کیوں کہ معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا انسانی وقار اور بین الاقوامی انسانی حقوق اور انسانی قوانین کے منافی ہے۔ بھارت پر زور دیا گیا کہ وہ واقعے کی تحقیقات کرے اور سیز فائر مفاہمت کا احترام کرے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سعودی عرب میں رمضان: ثقافت، روحانیت اور یکجہتی کو سمجھنے کا بہترین موقع

پاک افغان سرحد پر کشیدگی: چمن میں ایمرجنسی نافذ، طبی مراکز ہائی الرٹ

پنجاب سیف جیلز پراجیکٹ اور ملاقات ایپ کیا ہے؟

افغان طالبان کی بلااشتعال جارحیت کا مؤثر جواب، خیبرپختونخوا کے عوام کا افواجِ پاکستان سے اظہارِ یکجہتی

سعودی وزیر خارجہ کا اسحاق ڈار سے رابطہ، پاک افغان کشیدگی پر تبادلہ خیال

ویڈیو

افغان طالبان کی بلااشتعال جارحیت کا مؤثر جواب، خیبرپختونخوا کے عوام کا افواجِ پاکستان سے اظہارِ یکجہتی

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشان غضب للحق، کابل سے قندھار تک افغان طالبان کے خلاف کامیاب پاکستانی کارروائی، عالمی طاقتوں کی کشیدگی کم کرنے کی اپیل

کالم / تجزیہ

طالبان کے بارے میں استاد صاحب سچے ثابت ہوئے

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟