چاکلیٹ کے شوقین افراد توجہ فرمائیں کیونکہ یہ وہ کہانی ہے جو چاکلیٹ کے چاہنے والوں نے کم ازکم زندگی میں ایک مرتبہ تو ضرور سوچی ہوگی اور وہ یہ ہے کہ مارس کمپنی کی مشہور چاکلیٹ، اسنکرز کا نام کہاں سے اور کیسے آیا؟
مزید پڑھیں
مارس کمپنی کی مشہور چاکلیٹ اسنکرز ہر اس انسان کی پسندیدہ چاکلیٹ ہے جسے چاکلیٹس کا شوق ہے اور اسی وجہ سے یہ ایک عام کھائی جانے والی چاکلیٹ ہے۔ لیکن جیسے مارس کمپنی نے اپنی چاکلیٹ کا ایک منفرد نام رکھا ہے (ملکی وے، باؤنٹی، ٹویکس)، اسی طرح اسنکرز کا بھی نام کسی وجہ سے رکھا گیا ہے جو خاصی دلچسپ ہے۔
ہوا کچھ یوں کہ جب مارس کمپنی اپنے کاروبار میں کامیاب ہوگئی تو کمپنی کے پارٹنرز نے انویسٹمینٹ کے لیے امریکی شہر ٹینسی میں گھوڑوں کا ایک فارم خرید لیا جہاں بہت سے گھوڑے تھے اور جن میں سے ایک کا نام تھا ’اسنکرز‘ تھا۔ یہ کمپنی کے مالک ایتھل مارز کا پسندیدہ گھوڑا تھا جو کچھ عرصے بعد فوت ہوگیا۔ گھوڑے کی یاد میں مالک نے اپنی نئی چاکلیٹ کا نام اسنکرز کے نام پر رکھ۔ دیا اور وہاں سے اسنیکرز کا جادو پوری دنیا میں پھیلا جو آج تک چل رہا ہے۔