امریکی اسٹورز پر چاکلیٹس کو بھی تالے لگ گئے

اتوار 3 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکا بھی عالمی کساد بازاری کی زد میں آ  گیا، اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کے باعث چوری، ڈکیتی اور راہزنی کے واقعات میں اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے جب کہ چھوٹے دکاندار، کھوکا مالکان، ریٹیلرز شاپس نے بچوں کے چاکلیٹس کو بھی تالے لگانے شروع کر دیے ہیں۔

امریکی خبر رساں ادارے نے رپورٹ شائع کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ امریکی پرچون فروش یا ریٹیلرز شاپس اب روزمرہ کی تمام مصنوعات ٹوتھ پیسٹ، چاکلیٹس، واشنگ پاؤڈر ہو یا ڈیوڈورنٹ، کو بھی تالے لگائے رکھتے ہیں کیوں کہ مہنگائی کے سبب معمولی اشیا کی چوری اور شاپ لفٹنگ کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق دنیا بھر کی طرح امریکا میں بھی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے اور عام آدمی کے لیے زندگی گزارنے کے لیے بھی مشکلات پیدا ہو گئی ہیں۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ ’امریکا میں والمارٹ، ٹارگٹ، سی وی ایس، والگرینز، ہوم ڈپو جیسے بڑے ریٹیلرز نے چوری کے بڑھتے واقعات پر تشویش ظاہر کی ہے جن میں بعض مواقعوں پر پرُتشدد واقعات بھی رونما ہوئے ہیں۔

سپورٹنگ گُڈز کی چیف ایگزیکٹیو لورین ہوبارٹ نے ایک کانفرنس کال کے دوران خبر رساں ادارے کو بتایا کہ ’منظم ریٹیل جرائم اور عمومی چوری بہت سے پرچون فروشوں کو متاثر کرنے والا ایک بڑھتا ہوا سنگین مسئلہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کمپنی کی انوینٹری پر چوری اس کی دوسری سہ ماہی کے نتائج پر اثر انداز ہوئی ہے۔ ڈک سپورٹنگ گُڈز کو اب سال کے لیے فی حصص کی آمدنی 11 سے 12 ڈالر تک ہونے کی توقع ہے جو پہلے 13 سے 14 ڈالر ہوا کرتی تھی۔

ٹارگٹ کے چیف ایگزیکٹیو برائن کارنیل نے ایک الگ بریفنگ میں بتایا کہ رواں سال کے پہلے 5 ماہ کے دوران ہمارے سٹورز پر تشدد یا تشدد کی دھمکیوں کے علاوہ چوری کے واقعات میں 120 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں پرچون چوری اور منظم ریٹیل جرائم کا بڑے پیمانے پر سامنا کرنا پڑتا ہے جس کے باعث نقصانات اس قدر زیادہ ہیں کہ طویل مدت میں اس طرح کاروبار جاری رکھنا ممکن نہیں رہے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کینیا میں 14 لاکھ 30 ہزار سال پرانے قدموں کے نشانات سے انسانی نسل کے بارے میں نئی معلومات سامنے آگئیں

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ، حکومت نے نئی قیمتوں کا اعلان کردیا

آزاد کشمیر میں ووٹ پر کھلم کھلا ڈاکا ڈالا گیا، دھاندلی کے ثبوتوں کا جواب دیا جائے: بلاول بھٹو زرداری

کالعدم ایکشن کمیٹی کے کارکنوں کا زخمی ہونے کا جعلی ڈرامہ، پولیس کے قریب آتے ہی اٹھ کھڑے ہوئے

میرپور ڈویژن میں کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ کشمیری عوام مسلم لیگ ن پر اعتماد کرتی ہے، نواز شریف

ویڈیو

مجھے نیتن یاہو کی فراہم کردہ معلومات کی ضرورت نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم کو آڑے ہاتھوں لے لیا

آزاد کشمیر: انتخابی عمل سبوتاژ کرنے کی کوششیں ناکام، مسلم لیگ ن نے پہلے مرحلے میں میدان مار لیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران سے اچھی بات چیت کا اعتراف، پاکستان اور قطر کی سفارتی کوششیں تیز

کالم / تجزیہ

28 جولائی 2010: وہ دن جب میرے قدموں تلے زمین نکل گئی

جاوید ہاشمی جواب دیں

فخر درانی۔ ایک دلیر صحافی