پی سی بی ٹیلنٹ ہنٹ: خواتین کرکٹرز کے لیے مختلف شہروں میں ٹرائلز 23 تا 31 اگست ہوں گے

منگل 22 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ملک میں باصلاحیت خواتین کرکٹرز کی تلاش کے لیے گراس روٹ لیول پر ٹرائلز کا انعقاد کررہا ہے جس کے تحت ملک کی مختلف اکیڈیمیز میں ٹرائلز 23 تا 31 اگست منعقد ہوں گے۔

پی سی بی کی جانب سے منگل کو جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ٹرائلز مختلف عمر کی خواتین کرکٹرز کو اپنی صلاحیت دکھانے اور آگے بڑھنے کا موقع فراہم کریں گے۔

ٹرائلز کی نگرانی قومی ویمنز سلیکشن کمیٹی کرے گی جس کے سربراہ سابق ٹیسٹ کرکٹر سلیم جعفر ہیں اور اس میں سابق انٹرنیشنل کرکٹرز مرینہ اقبال اور اسماویہ اقبال شامل ہیں۔

ٹرائلز تین کیٹگریز انڈر 19(کھلاڑی کی پیدائش یکم ستمبر2004 یا اس کے بعد کی ہو) ایمرجنگ اور سینئرزمیں ہوں گے۔ ٹرائلز سے سلیکشن کمیٹی کو ٹیلنٹ تلاش کرنے اور پاکستان انڈر 19 اور ایمرجنگ اسکواڈز کے سلیکشن میں مدد ملے گی۔

پاکستان ایمرجنگ ٹیم اکتوبر میں ویسٹ انڈیز ایمرجنگ اور پاکستان انڈر19ٹیم بنگلہ دیش میں جنوری 2024میں انڈر 19کے 3 ملکی ٹورنامنٹ میں حصہ لے گی۔

ویمنز کرکٹ کی ہیڈ تانیہ ملک کا کہنا ہے کہ ہم نے حال ہی میں پہلی مرتبہ 74 خواتین کرکٹرز کے لیے ڈومیسٹک کنٹریکٹس کا اعلان کیا ہے جس نے خواتین کرکٹ کے روشن مستقبل کے ضمن میں ایک شکل واضح کردی ہے۔

تانیہ ملک نے کہا کہ ملک گیر ٹرائلز کے ذریعے ہم نئی باصلاحیت کرکٹرز کو آگے لانے کے لیے کوشاں ہیں اور آنے والے دنوں میں خواتین کرکٹرز کے کئی ایونٹس ہیں اور ان ٹرائلز سے ہمیں بہترین ٹیلنٹ تلاش کرنے میں مدد ملے گی تاکہ سلیکٹرز انہیں قومی اسکواڈز کے لیے زیرغور لاسکیں۔

خواتین کرکٹرز کے ٹرائلز 23 اگست کو حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر کراچی اور انضمام الحق ہائی پرفارمنس سینٹر ملتان، 24 اگست کو ویمن سپورٹس سینٹر بہاولپور، کینرڈ کالج فار ویمن لاہور،28 اگست کو کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی/اسلام آباد ریجنز،29 اگست کوقیوم اسٹیڈیم پشاور،، 30 اگست کو ایبٹ آباد اسٹیڈیم ایبٹ آباد اور 31 اگست کو بگٹی ا سٹیڈیم کوئٹہ میں ہوں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

میرے مرنے کے بعد بیوی کی دیکھ بھال کون کرے گا؟ 65 سالہ شخص نے بیوی کا قتل کردیا

آزاد کشمیر میں بروقت الیکشن کی راہ ہموار، غلام مصطفیٰ مغل نے چیف الیکشن کمشنر کا حلف اٹھالیا

وفاقی آئینی عدالت نے خیبر پختونخوا کا تعمیراتی خدمات پر ٹیکس قانونی قراردیدیا

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ نے 12 ارب ڈالر کا سنگ میل عبور کر لیا

’رمضان سے پہلے نازیبا ساڑھیاں اور اب سر پر ڈوپٹا؟‘ لائیو کالر کا جویریہ سعود سے سخت سوال

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

مجھے سب ہے یاد ذرا ذرا

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟

بنگلہ دیشی الیکشن، اور سونے کی درست ترتیب