عالمی ایتھلیٹکس چیمپئن شپ 2023 : کینیا کی فیتھ کیپیگون نے تاریخ رقم کردی

بدھ 23 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کینیا کی ایتھلیٹس فیتھ کیپیگون نے عالمی ایتھلیٹکس چیمپئن شپ 2023 میں خواتین کی 1500 میٹر کی دوڑ جیت کر تاریخ رقم کر دی، ایتھوپیا کی ڈیریبی ویلٹیجی دوسرے اور نیدر لینڈ کی سیفان حسن تیسرے نمبر پر رہیں۔

ہنگری کے دارالحکومت بڈا پسٹ میں ہونے والے عالمی ایتھلیٹکس چیمپئن شپ 2023 میں خواتین کی دوڑ میں کینیا کی ایتھلیٹس فیتھ کیپیگون شروع سے ہی آگے رہیں اور اپنے عالمی ٹائٹل کا کامیابی سے دفاع کیا، انہوں نے سونے کا تمغہ حاصل کیا، اس سے قبل رواں سال جون میں فیتھ کیپیگون نے خواتین کی 5 ہزار میٹر دوڑ کا نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کیا تھا۔

ایتھلیٹکس چیمپئن شپ 2023 میں خواتین کی 1500 میٹر کی دوڑ میں ایتھوپیا کی دیریبی ویلٹیجی دوسرے نمبر پر رہیں، نیدر لینڈ کی سیفان حسن تیسرے نمبر پر اور آئرلینڈ کی سیارا مگیان چوتھے نمبر پر رہیں۔

فیتھ کیپیگون نے کہا ہے کہ ’عالمی ریکارڈ ہولڈر اور دفاعی چیمپئن کے طور پر آپ آگے جا کر ریس کو کنٹرول کرتے ہیں اور صرف دوڑتے ہیں تو میں نے بھی دوڑ لگائی، یہ دوڑ مجھے آسان لگی۔‘

انہوں نے کہا کہ اس جیت سے ان کو نیا حوصلہ ملا ہے اور وہ جانتی ہیں کہ ان کے لیے سب کچھ ممکن ہے۔

نیدر لینڈ کی سیفان حسن کا کہنا ہے کہ ’میں کچھ ہی ہفتے پہلے میراتھن گیمز سے آئی تھی اور میری کوشش تھی کہ میں اپنی رفتار دوبارہ حاصل کروں، میں نے اپنے کوچ سے بھی بات کی، میں میراتھن گیمز جیت کر آئی ہوں، میں حیران ہوں کہ اس سال لڑکیاں تیز دوڑیں۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

دوستی کا ڈرامہ، پھر دھوکا! ٹفنی اسٹریٹن نے چیلسی گرین سے ڈبلیو ڈبلیو ای ویمنز چیمپئن شپ کیسے چھینی؟

بوئنگ اور لاک ہیڈ مارٹن کے مشترکہ منصوبے کو بڑا دھچکا، ولکن راکٹ ناکام

جلد بڑی شخصیات اور الیکٹیبلز پیپلزپارٹی میں شامل ہوں گے، سعدیہ جاوید

بانی پی ٹی آئی عمران خان کا چیف جسٹس آف پاکستان سمیت 3 اعلیٰ عدالتی عہدیداروں کو خط، طبی خدشات سے آگاہ کردیا

ملکی برآمدات تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں، مالی سال 2027 کے پہلے 4 ماہ میں 8.8 فیصد کا نمایاں اضافہ

ویڈیو

دیہات کا نمبرداری نظام اختیارات ملنے پر پاکستان کا رخ بدل سکتا ہے

اقتصادی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کا آغاز، رکن ممالک کے اہم وفود کی اسلام آباد آمد

لودھراں: دریائے ستلج پل سے محروم، جدید دور میں بھی شہری جان پر کھیل کر کشتیوں کے ذریعے سفر پر مجبور

کالم / تجزیہ

بھارتی ٹیم جیت گئی، بھارتی سوچ ہار گئی

ڈیل ہو جائے گی؟

یمن کے حوثی اب مسلم امہ کے لیے ناسور بن چکے ہیں