پاکستان اور سعودی عرب کی سیکیورٹی فورسز نے مشترکہ فوجی مشقوں ’البطار1‘ کا آغاز ہو گیا ہے۔ دو ہفتے کی طویل مشقوں میں پاکستان اور سعودی عرب کی اسپیشل فورسز حصہ لے رہی ہیں۔
پاکستان اور سعودی عرب کی فورسز کے درمیان مشقیں خیبرپختونخوا کے علاقے چیرات میں ہو رہی ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق مشقوں کے آغاز کے موقع پر افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ مشقوں کا مقصد دونوں ملکوں کے درمیان تاریخی تعلقات کو مزید تقویت دینا ہے، جس میں مشترکہ روزگار کے تصور کو فروغ دینا اور مستقبل میں فوجی تعاون کے لیے باہمی دلچسپی کے شعبوں کی نشاندہی کرنا ہے، تاکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایک دوسرے کے تجربے سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھایا جا سکے۔
تقریب کے آغاز پر دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے۔ اس موقع پر دونوں مسلح افواج کے اعلیٰ حکام موجود تھے۔
ترجمان نے بتایا کہ دونوں برادر ممالک کی افواج کے درمیان اس طرح کی مشترکہ فوجی مشقوں کا مقصد موجودہ دوطرفہ تعلقات کو بڑھانا اور ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھانا ہے۔