’آئی ایل ٹی ٹوئنٹی‘ سیزن ٹو آئندہ سال جنوری میں ہوگا

بدھ 23 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آئی ایل ٹی 20 سیزن ٹو آئندہ سال 19 جنوری سے 18 فروری کے دوران کھیلا جائے گا، حتمی شیڈول کا اعلان جلد ہونے کا امکان ہے۔

یو اے ای میں ہونے والی لیگ میں 6 ٹیمیں ابو ظہبی نائٹ رائیڈرز، دبئی کیپٹلز، ایم آئی ایمریٹس، شارجہ واریئرز، ڈیزرٹ وائپرز اور دفاعی چیمپئن گلف جائنٹس ایکشن میں نظر آئیں گی اور ان کے درمیان مجموعی طور پر 34 میچز کھیلے جائیں گے۔

یہ میچز ابو ظہبی، دبئی اور شارجہ کے اسٹیڈیمز میں ہوں گے۔ حال ہی میں ڈیوڈ وارنر، شاداب خان، مارک ووڈ اور امباتی رایودو نے آئی ایل ٹی ٹونٹی کے دوسرے سیزن کے لیے معاہدہ کیا ہے۔

آئی ایل ٹی ٹوئنٹی میں قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ، شاداب خان، اعظم خان بھی ایکشن میں نظر آئیں گے۔

ٹورنامنٹ کا شیڈول بھارت اور انگلینڈ کے مابین 25 جنوری سے حیدرآباد میں شروع ہونے والی 5 میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز سے متصادم ہو رہا ہے، مارک ووڈ اور جو روٹ آئی ایل ٹی ٹونٹی کا حصہ ہیں، وہ اس دوران انگلش سکواڈ میں شامل ہوں گے۔

اسی طرح آسٹریلوی سٹار اوپنر ڈیوڈ وارنر بھی بی بی ایل کی طرف سے سڈنی تھنڈرز کی نمائندگی کریں گے۔ اسی طرح آئی ایل ٹی ٹونٹی اور جنوبی افریقہ میں کھیلی جانے والی ایس اے ٹی ٹونٹی کی تاریخیں بھی آپس میں متصادم نظر آرہی ہیں۔

ایس اے ٹی ٹونٹی آئندہ سال 10 جنوری سے 10 فروری تک کھیلی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp