عمران خان خود ضمانتیں لے رہے اور کارکنان کو جیل جانے کا کہہ رہے ہیں، شیری رحمان

جمعرات 16 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے ٹوئیٹ کیا ہے کہ عمران خان جیل بھرو تحریک کیلئے خود کو اور اپنے پارٹی رہنمائوں کو نہیں بلکہ ورکرز کو آگے کر رہے ہیں۔

شیری رحمان کا مزید کہنا تھا تحریک انصاف نے اعلان کیا ہے کہ 200 کارکنان لاہور اور 200 پشاور میں گرفتاری دیں گے۔ افسوس ہے کہ عمران خان اور دیگر پی ٹی آئی رہنما کارکنان کو اپنی سیاست کا ایندھن بنا رہے ہیں۔

سیاسی قائد ہر تحریک میں اپنے کارکنان کی قیادت کرتے ہیں۔ عمران خان ہمت کریں اور جیل بھرو تحریک کی قیادت کریں۔ اپنے کارکنان کی حوصلہ افزائی کے لئے جیل جانے کی پہل کریں۔

کیا آئے روز عدالت سے میڈیکل گراؤنڈ پر حفاظتی ضمانت لینے والوں کے کہنے پر لوگ جیل جائے گے؟ عدالت بلائے تو کہتے ہیں ڈاکٹر نے آرام کا مشورہ دیا ہے۔

آصف علی زرداری ہسپتال سے عدالتوں میں پیش ہوتے تھے۔ عمران خان کے لئے الگ اور دوسروں کیلئے الگ قانون کا سلسلہ اب بند ہونا چاہئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ڈیرہ اسماعیل خان: داناسر میں المناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

پاکستان اور بھارت کے مابین کرکٹ کے بڑے فائنلز، کس کا پلڑا بھاری رہا؟

پی ٹی سی ایل گروپ اور مرکنٹائل نے پاکستان میں آئی فون 17 کی لانچ کا اعلان کردیا

شاہین آفریدی کے نام شاندار اعزاز، ایسا کرنے والے دنیا کے پہلے فاسٹ بولر بن گئے

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی