سپریم کورٹ میں عام انتخابات کے بروقت انعقاد کے لیے آئینی درخواست دائر کر دی گئی۔
درخواست ہائی کورٹ کے وکیل ملک بابر حمید نے دائر کی ہے جنہوں نے اپنے وکلا شاہد کمال خان اور چوہدری امجد علی کے ذریعے آئینی سوالات اٹھائے ہیں۔
Constitution Petition S.c-1 by A. Khaliq Butt on Scribd
درخواست میں اٹھائے گئے سوالات مندرجہ ذیل ہیں۔
* کیا مشترکہ مفادات کونسل کا 5 اگست 2023 کا اجلاس آئینی تھا؟
* کیا پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے نگراں وزرا اعلیٰ اجلاس میں شرکت کے مجاز تھے؟
* کیا ایپلیٹ فورم کی موجودگی میں اجلاس منعقد کیا جا سکتا تھا؟
* کیا نگران حکومت 90 دن سے زیادہ بر قرار رہ سکتی ہے؟
* کیا الیکشن کمیشن 90 دن میں الیکشن کے آئینی حکم کو نظرانداز کرتے ہوئے نئی حلقہ بندیاں شروع کر سکتا ہے؟
* کیا پارلیمنٹ آئین میں ترمیم کے بغیر صدر کے آئینی اختیار کو کم کر سکتی ہے؟