کراچی کے علاقے ابوالحسن اصفہانی روڈ پر فائرنگ سے جواں سال لڑکا اور لڑکی جاں بحق ہو گئے، پولیس نے فائرنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ایس پی سہراب گوٹھ سہیل فیض کے مطابق مقتول لڑکی کی شناخت لاریب اور لڑکے کی احسن کے نام سے ہوئی ہے، دونوں مقتول دوست تھے اور واقعے کے وقت گاڑی میں بیٹھے باتیں کر رہے تھے، دونوں کو باتیں کرتا دیکھ کر لڑکی کے والد رفیق نے گاڑی پر فائرنگ کی جس سے لڑکا، لڑکی جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کے والد رفیق نے بیٹی اور اس کے دوست کو غیرت کے نام پر قتل کا اعتراف کر لیا ہے۔
ایس پی سہیل فیض نے بتایا ہے کہ گاڑی پر متعدد گولیوں کے نشانات موجود ہیں، واقعہ کی جگہ سےسے پستول کی گولیوں کے 7 خول ملے ہیں، پولیس نے پستول بھی برآمد کر لیا ہے اور واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔
واقعے کا مقدمہ سچل تھانے میں مقتول حسن کےبھائی کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے جس میں لڑکی کےوالد اوربھائیوں کونامزد کیا گیا ہے۔