سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کی ضمانت منظور کر لی گئی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے آصف زرداری پر عمران خان کے مبینہ قتل کے مقدمے میں پچاس ہزار کے مچلکوں کے عوض ضمانت مںظور کرتے ہوئے رہائی کے احکامات دے دیے۔
جسٹس محسن اختر کیانی نے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کی درخواست ضمانت پرسماعت کی۔ شیخ رشید کے وکیل سلمان اکرم راجا نے دلائل دیے کہ ایڈیشنل سیشن جج نے ایک الزام پر شیخ رشید کی ضمانت خارج کی۔
عدالت نے وجوہات میں لکھا اگر ضمانت ہوئی تو شیخ رشید باہر آکر دوبارہ ایسا بیان دے سکتے ہیں۔ ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد جہانگیرجدون نے کہا شیخ رشید سینئر سیاستدان ہیں۔ ان کی گفتگوپارلیمانی ہونی چاہیے۔
تفتیشی افسرنے بتایا کہ آصف زرداری کی عمران خان کے خلاف مبینہ سازش کے شواہد شیخ رشید سے نہیں ملے۔ ایڈووکیٹ جنرل نے موقف اپنایا اگر تو یہ جرم نہیں دہراتے اور انڈرٹیکنگ دیتے ہیں تو عدالت معاملہ دیکھ لے۔ دلائل مکمل ہونے پرعدالت نے ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا تھا