پاکستان کی ہندوستان کو چندریان 3 مشن کی کامیابی پر مبارکباد

جمعہ 25 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان نے مشن چندریان 3 کی چاند کے جنوبی قطب پر پہنچنے پر بھارت کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستان کا چاند پر پہنچنا بڑی کامیابی ہے، بھارتی سائنسدانوں کو اس کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

ہفتہ وار میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے بھارت کی جانب سے 21 اگست کو پھر سیز فائر کی خلاف ورزی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے بلااشتعال فائرنگ پر بھارت سے شدید احتجاج کیا کیونکہ اس بھارتی اشتعال انگیزی کے نتیجے میں 60 سالہ بزرگ شہری غیاث شہید ہوئے تھے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اور بھارت نے نئے ناظم الامور نامزد کر دیے ہیں، جو جلد ہی اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ویزوں کے اجراء کے بعد تقرری اور تبادلے ہوں گے جو معمول کی مشق ہے۔ ’لائن آف کنٹرول پر بھارتی اشتعال انگیزی ناقابل قبول ہے، بھارت فائر بندی انتظام کی خلاف ورزیاں بند کرے۔‘

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے بتایا کہ پاکستان رینجرز نے بین الاقوامی سرحد سے چھ بھارتی اسمگلرز گرفتار کیے ہیں، جو پاکستانی علاقے میں منشیات اور ہتھیار اسمگل کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ عالمی کرکٹ کپ میں پاکستان کی شرکت پر کرکٹ بورڈ حکام بھارت سے رابطے میں ہیں، پاکستان کرکٹ بورڈ حکام بھارت میں انتظامات کا جائزہ لے رہے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان مقبوضہ جموں و کشمیر میں حریت رہنماؤں کو قید سے آزاد کرنے کا مطالبہ کرتا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں پکڑے گئے مشکوک افغان باشندوں بارے آزاد کشمیر کا محکمہ داخلہ ہی جواب دے سکتا ہے۔ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کے حوالے سے آگاہ کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے گزشتہ روز  وزارت خارجہ کا دورہ کیا، جہاں انہیں پاکستان کے دیگر ممالک کے ساتھ تعلقات پر بریفنگ دی گئی، وزیراعظم نے وزارت خارجہ کو اپنا خارجہ پالیسی کا تصور دیا۔

برکس گروپ کی صورت ابھرتی ہوئی 5 معیشتوں کے اشتراک میں توسیع کے معاملے پر سوال کا جواب دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نے واضح کیا کہ پاکستان نے برکس بلاک میں شمولیت کے لیے کوئی درخواست نہیں دی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ برکس کو عالمی امن و یکجہتی کے ضمن میں کثیر الملکی ہونا چاہیے۔

امریکی سفیر کی الیکشن کمشنر سے ملاقات کے حوالے سے سوالات کا جواب دیتے ہوئے ان کا موقف تھا کہ اس ضمن میں مزید تفصیل امریکی سفارتخانہ یا الیکشن کمیشن ہی دے سکتے ہیں، تاہم شاہ محمود قریشی کی غیر ملکی سفراء سے ملاقاتوں سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ سیاسی رہنماؤں سمیت دیگر حکام کی غیر ملکی سفارتکاروں سے ملاقاتیں معمول کا حصہ ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ ڈائریکٹر جنرل آئی ایس ایس آئی سفیر سہیل محمود کی قیادت میں پاکستانی وفد نے کابل میں افغان انتظامیہ، عبوری وزیر خارجہ اور افغان دفتر خارجہ حکام سے ملاقاتیں کیں اور افغان حکام سے افغان سرزمین سے جنم لینے والی دہشتگردی کا معاملہ اٹھایا۔

ترجمان کے مطابق پاکستانی وفد کو افغان حکام نے اپنی سرزمین پاکستان مخالف سرگرمیوں کے لیے استعمال نہ ہونے دینے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ جڑانوالہ میں ریاست اور میڈیا دونوں متاثرین کے ساتھ کھڑے ہوئے، بطور ریاست پاکستان ایسی کاروائیوں کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم