پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔
امریکی ڈالر پاکستانی روپے کے مقابلے میں انٹربینک میں 0.78 پیسے مہنگا ہوگیا ہے۔
حالیہ تبدیلی کے بعد انٹربینک میں ڈالر 301 روپے کا ہو گیا جبکہ گزشتہ روز ڈالر کی قدر 300 روپے 22 پیسے رہی تھی۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی کرنسی ایکسچینج رپورٹ کے مطابق سعودی ریال 80.23 روپے، اماراتی درہم 81.94 روپے، قطری ریال 82.57 روپے، کویتی دینار975.41 روپے اور بحرینی دینار 798.38 روپے کا رہا۔
انٹربینک میں آسٹریلین ڈالر کی قدر 193 روپے22 پیسے، کینیڈین ڈالر 221 روپے 57 پیسے اور برطانوی پاؤنڈ 378 روپے 87 پیسے ریکارڈ کی گئی۔