ریکارڈ ہولڈر طالبہ ماہ نور کس پاکستانی سیاست دان سے متاثر ہیں؟

ہفتہ 26 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جنرل سرٹیفکیٹ آف سیکنڈری ایجوکیشن امتحان کے 34 مضامین میں اے اسٹار گریڈ حاصل کرنے والی 16 سالہ ماہ نور چیمہ کی ایک ویڈیو سماجی رابطوں کی وب سائٹ ایکس پر وائرل ہوئی ہے، جس میں ماہ نور چیمہ نے سابق وزیراعظم شہبازشریف کی طالب علم دوست پالیسوں کی تعریف کی ہے۔

پاکستان میں کس سیاستدان یا سوشل ورکر کے ساتھ کام کرنا چاہیں گی؟ اس سوال کے جواب میں ماہ نور کا کہنا تھا کہ وہ سابق وزیراعظم شہباز  شریف سے سب سے زیادہ متاثر ہیں۔

ماہ نور چیمہ نے سابق وزیر اعظم شہباز شریف کی تعریف کرتے ہوئے بتایا کہ وہ ان کی انتظامیہ کی تعلیم دوست پالیسی، غریب طالبعلموں کو لیپ ٹاپ اسکیم اور لاہور میں ان کے تعلیم کے فروغ کے کاموں سے بہت متاثر ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ تعلیم کے شعبہ میں شہباز شریف نے جتنا کام کیا ہے کسی بھی سیاست دان نے نہیں کیا۔

 

اور مستقبل میں شہباز شریف کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

جنرل سرٹیفکیٹ آف سکینڈری ایجوکیشن امتحان کے 34 مضامین میں اے اسٹار گریڈ حاصل کرنے والی ماہ نور نے او لیول امتحان میں 10 مضامین کا امتحان اسکول سے جبکہ 24 مضامین کا امتحان بطور پرائیوٹ امیدوار دیا۔

پاکستانی نژاد برطانوی طالبہ کا آئی کیو لیول نظریہ اضافت پیش کرنیوالے عظیم سائنسدان آئن اسٹائن سے بھی زیادہ قرار دیا جارہا ہے، مینسا آئی کیو ٹیسٹ میں ماہ نور کا اسکور 161 رہا ہے، وہ ذہانت کے لحاظ سے دنیا کے سرفہرست ایک فیصد افراد میں شامل ہیں۔

یوں تو ماہر طبیعات آئن اسٹائن کبھی مینسا ٹیسٹ کا حصہ نہیں بنے مگر ان کا آئی کیو اسکور 160 تصور کیا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ ماہ نور کے والدین عثمان چیمہ اور طیبہ چیمہ کا تعلق لاہور سے ہے، یہ فیملی 2006 میں برطانیہ منتقل ہوگئی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp