عمران خان کے دورہ روس کی کہانی پرانی کہانی ہے، دفتر خارجہ

جمعرات 16 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے دورہ روس کی کہانی ایک پرانی کہانی ہے۔ روسی سفیر کے انٹرویو کا نوٹس لیا ہے۔بیان ان کی ذاتی آرا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زاہرہ بلوچ نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں کہا پاکستان کے فوجی وفد نے امریکا کا دورہ کیا ہے۔ امریکا اور پاکستان دفاعی نظام میں بہتری لانے میں تعاون بڑھائیں گے۔ پاکستان سے یوکرائن کو اسلحہ کی سپورٹ کے الزامات بے بنیاد ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ ک کہنا تھا ہمسایوں سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں۔پاکستان اور افغانستان کے درمیان تاریخی تعلقات ہیں۔ بھارت میں بی بی سی کے دفاتر پر بھارتی چھاپے آزادی صحافت پر حملہ ہے۔ بھارت میں آزادی صحافت پر دبائو ڈالنا افسوسناک عمل ہے۔

ممتاز زاہرہ بلوچ نے کہا پاکستان سمجھوتا ایکسپریس سانحہ کی برسی پر ایک بار پھر انصاف کا مطالبہ کرتا ہے۔کشمیریوں کی آواز پوری دنیا تک پہنچاتے رہیں گے۔

ان کا کہنا تھا وزیراعظم شہباز شریف آج ترکیہ کے دورے پر روانہ ہوئے ہیں۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو آج جرمنی میں اجلاس میں شرکت کے لیے جارہے ہیں۔وزیرخارجہ 22 فروری کو ہنگری کا دورہ کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وار رسک لسٹ سے اخراج: بلیو اکانومی کا اہم سنگ میل

سندھ اور بلوچستان حکومت پانی کی تقسیم پر متفق، فارمولا کیا ہوگا؟

نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ کے سربراہ جنرل سید عامر رضا نشانِ امتیاز (ملٹری) کے لیے نامزد

چین کا نیا شاہکار، اب ٹرین دریائے یانگسی کے نیچے فل اسپیڈ سے دوڑے گی

سپریم کورٹ: عمران خان کی اسپتال منتقلی کی درخواست پر رجسٹرار کے اعتراضات کالعدم، فوری نمبر الاٹ کرنے کا حکم

ویڈیو

دہشتگردی سے متاثرہ افراد کے معاوضوں میں بڑا اضافہ، بلوچستان حکومت نے نئی مالی امدادی پالیسی نافذ کر دی

حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے پر تاریخی معاہدہ، غزہ سے اسرائیلی انخلا اور نئی فلسطینی حکومت کی راہ ہموار، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

فون گرو فارم خانیوال: جدید زراعت اور لائیو اسٹاک کی ترقی کا ایک مثالی ماڈل

کالم / تجزیہ

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور

نئے صوبوں کی حمایت کیوں؟

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘