اسلام آباد میں خیبر پختونخوا کے ضمنی بلدیاتی انتخابات کی نگرانی کے لیے کنٹرول روم قائم

ہفتہ 26 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

الیکشن کمیشن اسلام آبادمیں خیبر پختونخوا کے 21 اضلاع میں 27 اگست کو ہونے والے ضمنی بلدیاتی انتخابات کی نگرانی کے حوالے سے 3 روز کے لیے مرکزی کنٹرول روم اور شکایت سیل قائم کر دیا گیا۔

الیکشن کمیشن خیبرپختونخوا کے مطابق مرکزی کنٹرول روم انتخابی عمل کی مانیٹرنگ، شکایات کے ازالے کے لیے قائم کیا گیا ہے جو انتخابات کے نتائج مرتب ہونے تک کام کرتا رہے گا۔

مرکزی کنٹرول روم میں افسران بمع مانیٹرنگ ٹیم انتخابی عمل کی نگرانی کریں گے۔ مرکزی کنٹرول روم 26 اگست سے 28 اگست تک قائم رہے گا، مرکزی کنٹروم روم سے سینیئر افسران بمع مانیٹرنگ ٹیم 3 روز تک بلا تعطل انتخابی عمل کی کڑی نگرانی کرے گا۔

اس کے علاوہ انتخابی عمل کے حوالے سے شکایات کا فوری ازالہ بھی کیا جائے گا، کنٹرول روم پولنگ کا عمل شروع ہونے سے ابتدائی نتائج کے مرتب ہونے تک کام کرتا رہے گا پولنگ کے حوالے سے کسی بھی قسم کی شکایت درج کرنے کے لیے الیکشن کمیشن سے رابطہ کریں ۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp