ترقیاتی ٹھیکوں میں کرپشن ، نیب نے علی ساہی اور مونس الٰہی کو طلب کرلیا

جمعرات 16 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 قومی احتساب بیورو ( نیب ) لاہور نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے داماد اور سابق صوبائی وزیر علی ساہی کو طلب کر لیا ، علی ساہی ایڈووکیٹ کو 20 فروری کو ریکارڈ سمیت انکوائری میں پیش ہونے کا حکم ۔ علی ساہی ایڈووکیٹ پرویز الہی دور میں صوبائی پبلک ورکس رہ چکے ہیں۔ نیب نے اسی کیس میں سابق وفاقی وزیر چودھری مونس الٰہی کو بھی طلب کیا ہے۔

نیب کی طرف سے جاری کردہ نوٹس کے مطابق نیب ترقیاتی ٹھیکوں میں اربوں روپے کی منظوری کی انکوائری کر رہا ہے، نیب کے پاس پرویز الہی، مونس الہی، محمد خان بھٹی اور دیگر کی انکوائری جاری ہے۔

 نیب کے نوٹس کے مطابق بظاہر لگتا ہے کہ علی ساہی فرنٹ مین محمد خان بھٹی نے ٹھیکوں میں کمیشن لیا ہے،علی ساہی کے فرنٹ مین محمد خان بھٹی کے خلاف تقرر تبادلوں میں رشوت لینے کی بھی انکوائری جاری ہے۔

نوٹس میں بتایا گیا ہے کہ علی ساہی کے پاس متعلقہ معلومات اور ریکارڈ دستیاب ہو سکتا ہے۔ اس لئے علی ساہی ایڈووکیٹ انکوائری ٹیم کے سامنے پیش ہو کر جوابات دیں۔

واضح رہے کہ علی ساہی ایڈووکیٹ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ، مسٹر جسٹس امیر بھٹی کے داماد ہیں۔ اورنیب نے مبینہ طور پر 80 کروڑ روپے کی کرپشن کی تحقیقات شروع کر رکھی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp