ایچ ای سی نے قومی تحقیقی مجلات کی ایکریڈیٹیشن کے لیے درخواستیں طلب کر لیں

جمعرات 16 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اعلیٰ تعلیمی کمیشن (ایچ ای سی) نے پاکستانی تحقیقی مجلات کی ایکریڈیٹیشن کے لیے درخواستیں طلب کر لی ہیں۔ درخواستیں 13 مارچ 2023 سے قبل research.hec.gov.pk کے ذریعے آن لائن جمع کرائی جا سکتی ہیں۔

ایچ ای سی رجسٹرڈ اداروں یعنی جامعات، ڈگری جاری کرنے والے اداروں، تحقیقی اداروں اور نان پرافٹ سوسائٹیز (جو سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان یا رجسٹرار آف سوسائیٹیز میں رجسٹرڈ ہوں) کی طرف سے شائع کیے جانے والے قومی تحقیقی مجلات کی مالی تعاون اوراستعداد کار میں اضافہ کے ذریعے معاونت کرتا ہے تاکہ ان کا معیار بہتر بنایا جاسکے۔

ایچ ای سی کے معیار پر پورا اترنےوالے مجلات کی ہر سال ایکریڈیٹیشن کی جاتی ہے جس کے لیے درخواستیں طلب کی جاتی ہیں۔

ایچ ای سی معیار کے مطابق مجلے کا ٹائٹل ہونا، ویب سائیٹ، اور ایڈیٹوریل یا ایڈوائزری بورڈ کا ہونا شامل ہے۔ مجلات کسی جامعہ، ڈگری جاری کرنے والے ادارے، تحقیقی ادارے، نجی سوسائٹی یا این جی او کی طرف سے شائع ہوتا ہو۔

مجلے میں کم از کم پانچ اصل تحقیقی آرٹیکل اور ہر آرٹیکل کی کم از کم دو ریویو رپورٹس چھپ چکی ہوں۔ ڈائریکٹری آف اوپن ایکسیس جرنل یا آسٹریلین بزنس ڈینز کمیٹی کی فہرست سے ہٹائے گئے مجلات کی ایکریڈیٹیشن نہیں کی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp