کراچی: پی ٹی آئی کارکنوں کی عمران خان کے حق میں ریلیاں، پولیس کا لاٹھی چارج، متعدد گرفتار

اتوار 27 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے زیراہتمام کراچی میں عمران خان سے اظہار یکجہتی کے لیے نکالی جانے والی ریلیوں پر پولیس نے لاٹھی چارج کیا ہے، اس دوران متعدد کارکنوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی کے کارکنوں کی جانب سے شاہراہِ فیصل سمیت دیگر علاقوں میں ریلیاں نکالی گئیں، پولیس کا موقف ہے کہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر کارروائی کی گئی ہے۔

دوسری جانب پی ٹی آئی کی جانب سے کارکنوں پر لاٹھی چارج کی شدید مذمت کی گئی ہے۔

پی ٹی آئی کراچی کے صدر خرم شیر زمان نے کہاکہ پولیس کی جانب سے پرامن ریلی کے شرکا پر بدترین لاٹھی چارج کیا گیا، انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا ریلی میں شریک ہونے والے کارکنان نے کسی مقام پر قانون کی خلاف ورزی کی؟۔

ان کا کہنا تھا کہ جمہوری نظام پرامن ریلیوں اور مظاہرے کی اجازت دیتا ہے، سندھ پولیس جمہوری روایات کی خلاف ورزی سے کیا پیغام دینا چاہتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ پرامن ریلی پر تشدد کر کے شرکا میں خو ف و ہراس پھیلانا شرمناک عمل ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نوجوانوں کی ترقی میں قوم کی پائیدار ترقی اور تابناک مستقبل پنہاں ہے، عالمی دن پر صدر و وزیراعظم کا پیغام

میر رضا کیس کی منصفانہ تفتیش ہوگی، فیملی کو ہر مرحلے سے آگاہ رکھیں گے، مراد علی شاہ

عالمی سطح پر غذائی مہنگائی بڑھنے کا خدشہ، پاکستان بھی متاثر ہوگا، اسٹیٹ بینک

سہیل آفریدی کی 27 ستمبر کو اسلام آباد مارچ کی کال، پی ٹی آئی میں اختلافات نمایاں

پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان اختلافات، پی پی اور پی ٹی آئی کے رابطے، کیا سیاسی منظرنامے میں بڑی تبدیلی کا امکان ہے؟

ویڈیو

اوورسیز کشمیری نظام سے مایوس نہیں، حکومت میں کوئی کردار دیا گیا تو ڈیلیور کرکے دکھاؤں گا، احسان دانش

سندھ مدرسۃ الاسلام: تحریک پاکستان اور قائد اعظم کی فکری تربیت میں اہم کردار

پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا دفاعی معاہدہ وسیع تر علاقائی اتحاد میں بدل سکتا ہے، ایمبیسیڈر اعزاز چوہدری

کالم / تجزیہ

13 برس بعد معلوم ہوا

کشمیر اب ایک ٹیسٹ کیس ہے

حویلی آزاد کشمیر میں لگنے والے نعرے