پنجاب: دریائے ستلج سے زیرِ آب نشیبی علاقوں میں پاک فوج کی امدادی کارروائیاں جاری

اتوار 27 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت کی جانب سے دریائے ستلج میں چھوڑے گئے سیلابی پانی سے زیر آب آنے والے نشیبی علاقوں میں پاک فوج کی امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

سرکاری ریڈیو کے مطابق امدادی کاموں کے سلسلے میں فوجی دستے مفت راشن کی تقسیم میں بھی مصروف ہیں۔ اس کے علاوہ خیرپور تمے والی، حاصل پور اور بہاولنگر میں سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے ریسکیو آپریشن اور فری میڈیکل کیمپ بھی لگائے گئے ہیں۔

پاک فوج کے جوانوں نے مقامی انتظامیہ کی مدد سے میلسی، چشتیاں، منچن آباد، وہاڑی، پاکپتن، حاصل پور، عارف والا اور ہیڈ سلیمانکی کے سیلاب زدہ علاقوں سے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا ہے۔

پاک فوج نے سیلاب کے دوران لوگوں کو کھڑے پانی سے پیدا ہونے والی بیماریوں اور وبائی امراض سے بچانے کے لیے مفت طبی امداد کی فراہیم کے لیے بڑی تعداد میں میڈیکل کیمپ بھی قائم کر دیے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp