فاطمہ قتل کیس میں نامزد مرکزی ملزم اسد شاہ کا ڈرائیور کراچی سے گرفتار

پیر 28 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پولیس نے فاطمہ قتل کیس میں نامزد مرکزی ملزم اسد شاہ کے ڈرائیور کو کراچی سے گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق فاطمہ قتل کیس میں نامزد مرکزی ملزم اسد شاہ کے ڈرائیور اعجاز خاصخيلی کو کراچی سے گرفتار کر لیا گیا ہے ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اسد شاہ کا ڈرائیور اعجاز خاصخيلی فاطمہ قتل کے واقعہ کے بعد فرار ہو گیا تھا، اسد شاہ کے ڈرائیور اعجاز خاصخيلی سے تفتیش کی جائے گی، ڈرائیور پرملزمہ حنا شاہ کو فرار کرانے کا الزام ہے۔

حنا شاہ پر ہاتھ ہلکا رکھو ورنہ تمہاری خیر نہیں،  حنا شاہ کی چچی کی فاطمہ کی والدہ کو مبینہ دھمکی

فاطمہ قتل کیس میں نامزد ملزمہ حنا شاہ کی چچی کی جانب سے فاطمہ کی والدہ کو مبینہ طور پر دھمکی دینے کا انکشاف ہوا ہے۔

خیر پور کی ایک حویلی میں تشدد سے جاں بحق ہونے والی کمسن ملازمہ فاطمہ کی والدہ نے اپنے ویڈیو بیان میں بتایا ہے کہ حنا شاہ کی چچی نے دھمکی دی ہے کہ حنا شاہ پر ہاتھ ہلکا رکھو ورنہ تمہاری خیر نہیں۔

فاطمہ کی والدہ کے مطابق حنا کی چچی نے ان سے کہا کہ اسد شاہ تک رہو اور حنا پر کوئی بات نہ کرو۔

یہ بھی پڑھیں : رانی پور: تشدد کی ماری فاطمہ درد سے تڑپتی رہتی لیکن ہم اسے پانی تک نہیں دے سکتے تھے، ساتھی ملازمہ

ان کا کہنا ہے کہ ’میں حنا شاہ کو کوئی رعایت نہیں دینے والی، اسد شاہ اور حنا شاہ کو سزا دلا کر ہی دم لوں گی۔‘

دوسری جانب پولیس نے بتایا ہے کہ پیراسد شاہ کی نشاندہی پر ڈی این اے کے لیے مزید ملازمین کے سیمپل لیے گیے ہیں، اب تک 14 افراد کے ڈی این اے سیمپل لیےجاچکے ہیں جنہیں کراچی لیبارٹری بھیجا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مالی سال 2026 میں پاکستان کی معاشی شرح نمو 3.6 فیصد رہنے کی توقع، آئی ایم ایف

حد سے زیادہ دعوے، کمزور نتائج: نیتن یاہو کو جنگ بندی پر شدید ردِعمل کا سامنا

پاکستان کی بہترین سفارتکاری، دنیا میں ہمیں جو تحسین مل رہی ہے اسکی نظیر نہیں ملتی، وزیرخزانہ کی واشنگٹن میں گفتگو

سعودی عرب کی مصنوعی ذہانت کے میدان میں نمایاں عالمی پیش رفت، اے آئی انڈیکس درجہ بندی میں بہتری

بلوچستان میں افسران کی فیلڈ میں موجودگی یقینی بنانے کے لیے ڈیجیٹل مانیٹرنگ کا فیصلہ

ویڈیو

مریم نواز شریف کی وزارت اعلیٰ کے 2 برس، لوگ کیا کہتے ہیں؟

پاکستان کی ثالثی نے دنیا بھر کی سٹاک مارکیٹ کو بچا لیا

پاکستان، ایران اور امریکا کے درمیان امن معاہدے کے لیے مزید کیا سکتا ہے؟

کالم / تجزیہ

محبت، کتابیں اور دستوئیفسکی کے ’بیچارے لوگ‘

ایران امریکا تصادم کس طرف جا رہا ہے؟

ایک تھی آشا