بلوچستان ہائیکورٹ میں نگران کابینہ کے وزراء اور مشیروں کی شمولیت چیلنج کر دی گئی

پیر 28 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچستان ہائیکورٹ میں نگران کابینہ کے وزراء اور مشیروں کی شمولیت چیلنج کر دی گئی ہے۔ عدالت نے ایڈوکیٹ جنرل اور اٹارنی جنرل پاکستان کو نوٹسز جاری کر دیے ہیں۔

چیف جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس گل حسن ترین پر مشتمل ڈویژن بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ نگران کابینہ سیاسی سزا یافتہ اور غیر مقامی افراد پر مشتمل ہے جو خلاف قانون ہے، بلوچستان میں نگران نہیں بلکہ سیاسی حکومت قائم کی گئی ہے۔

درخواست گزار کا مزید کہنا تھا کہ نگران وزیر تعلیم قادر بخش بلوچ حلف اٹھانے سے قبل تک چاکر یونیورسٹی کے وائس چانسلر تھے، نگران وزیر قادر بخش کی مستقل رہائش ضلع ڈیرہ غازی کی ہے، الیکشن کمیشن کے ریکارڈ میں قادر بخش کا ریکارڈ پشاور کا ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر قادر بخش بلوچ کو مردان یونیورسٹی میں غیر قانونی بھرتیوں پر سزا ہوچکی ہے، قادر بلوچ کی تعیناتی آئین کے آرٹیکل 63(1)(K) کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔

مشیر خاتون شانیہ خان بلوچستان کے سابق وزیراعلیٰ بلوچستان قدوس بزنجو کی کوآرڈینیٹر رہی ہیں، شانیہ خان کو 23 نومبر 2022 کو وزیراعلیٰ کی کوآرڈینیٹر برائے ایس اینڈ جی ڈی مقرر کیا گیا تھا، مشیر شانیہ خان کو 9 اگست 2023 کو ہائیکورٹ کے فیصلے میں دیگر کوآرڈینیٹرز کے ساتھ برطرف کیا گیا تھا، ہائیکورٹ کے فیصلے کے 10 روز بعد 21 اگست کو شانیہ خان نگران مشیر بنا دیا گیا، ان کی موجودگی میں شفاف الیکشن کیسے ممکن ہوسکتا ہے۔

نگران وزیر اطلاعات جان اچکزئی کی سیاسی جماعتوں سے وابستگی سب پر عیاں ہے، نگران وزیر اطلاعات جان اچکزئی ٹی وی چینلز پر مختلف جماعتوں کا دفاع کرتے رہے ہیں اور برطانوی شہری ہیں۔

نگراں وزیر داخلہ کیپٹن ریٹائرڈ زبیر جمالی موجودہ اسپیکر بلوچستان اسمبلی جان جمالی کے قریبی عزیز ہیں، الیکشن ایکٹ 2017 میں واضع ہے وہ شخص وفاقی و صوبائی پارلیمنٹ کا ممبر نہیں بن سکتا جو آئین پاکستان کے آرٹیکلز 62,63 پر پورا نہ اترتا ہو۔

درخواست گزار کا کہنا تھا کہ موجودہ نگران کابینہ میں موجود وزراء اور مشیر آئین پاکستان کے مختلف آرٹیکلز پر پورا نہیں اترتے، نگران وزراء کی وجہ سے الیکشن متنازع ہوگا عدالت آنیوالے انتخابات کو متنازع ہونے سے بچائے۔

عدالت نے اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل کو نوٹسز جاری اور جواب طلب کرتے ہوئے سماعت 30 اگست تک ملتوی کر دی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ممبئی ساحل پر پھنسا 26 فٹ لمبا وہیل کا بچہ ریسکیو کے باوجود دم توڑ گیا

مریم نواز اور اسپیکر پنجاب اسمبلی کی اہم ملاقات، بجٹ اجلاس، سیاسی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال

وفاقی آئینی عدالت نے پولیس اصلاحات سے متعلق سندھ ہائیکورٹ کا حکم کالعدم قرار دیدیا

خواتین کے حقوق کے لیے آواز اٹھانے پر فضا علی کو برطانوی پارلیمنٹ میں ایوارڈ سے نواز دیاگیا

امریکا، ایران مذاکرات کا اگلا دور آج دوحہ میں، آبنائے ہرمز میں جہاز رانی بحال کرنا اولین ہدف

ویڈیو

امریکا، ایران مذاکرات کا اگلا دور آج دوحہ میں، آبنائے ہرمز میں جہاز رانی بحال کرنا اولین ہدف

فٹبال ورلڈ کپ: سعودی آرامکو کی انعامی مہم، جانیے تحائف کی تفصیل

سندھ طاس معاہدہ: پانی، امن اور مستقبل کی کہانی

کالم / تجزیہ

عالمی ریکارڈ کا حامل پاکستانی ڈاک ٹکٹ

تحریک انصاف اور محمود اچکزئی: ارادے کیا ہیں؟

جس کے ذکر سے پہلے پلکیں اشکوں سے وضو کرتی ہیں