پنجاب: بچہ حاصل کرنے کے لیے حاملہ خاتون کا قتل، اتائی ڈاکٹر بھی ملوث نکلا

منگل 29 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اتائی ڈاکٹروں کے دھندے کے باعث جہاں آئے روز غلط دوائیں تجویز کرنے یا غلط انجیکشن لگانے کے باعث لوگوں کی اموات کے واقعات سامنے آتے ہیں وہیں اب لوگوں کو قتل کرنے کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا ہے۔

پنجاب کے علاقے سمبڑیال میں خاتون ملزمہ نے اتائی ڈاکٹر کے ساتھ مل کر حاملہ خاتون کو قتل کیا اور اس کا پیٹ چاک کر کے بچہ نکال لیا، مگر نومولو بھی جانبر نہ ہو سکا۔

پولیس نے بتایا ہے کہ حاملہ خاتون اتائی ڈاکٹر کے پاس انجیکشن لگوانے گئی تھی جہاں پر موجود دوسری خاتون نے اتائی کے ساتھ مل کر حاملہ خاتون کو قتل کر کے اس کا پیٹ چاک کر کے بچہ نکال لیا۔

پولیس نے ملزمہ خاتون، اتائی ڈاکٹر اور اس کی بیوی کو حراست میں لے لیا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ ملزمہ خاتون اپنی بے اولاد بیٹی کے لیے بچہ حاصل کرنا چاہتی تھی، اس نے حاملہ خاتون کی لاش صندوق میں چھپا دی تھی اور محلے کے لڑکوں کی مدد سے صندوق کو اپنےگھر منتقل کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ نومولود بچےکی لاش کو سیو وال کے قبرستان میں دفنایا گیا، قبرستان سے بچے کی لاش بھی برآمد کرلی گئی ہے۔ خاتون کے شوہر نے گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی تھی، جس کے بعد کارروائی کی گئی، اس دوران ملزم رحیم اللہ کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور مزید کارروائی جاری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بِمان بنگلہ دیش ایئرلائنز کی پاکستان کے لیے براہِ راست پروازیں کا آغاز 29 جنوری سے ہوگا

  خواتین اور بچوں کی نازیبا تصاویر، گروک کے خلاف دنیا بھر میں تحقیقات کا مطالبہ

سابق این سی پی رہنما میر ارشد الحق کی بی این پی میں شمولیت

سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے ٹوکنائزیشن، وزیر خزانہ کی عالمی وفد سے ملاقات

کرکٹ بورڈ کو الٹی میٹم دینے کی بھارتی خبریں غلط اور غیر مستند ہیں، بنگلادیش

ویڈیو

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

جعلی مقدمات قائم کرنے سے لوگ ہیرو بن جاتے ہیں، میاں داؤد ایڈووکیٹ

عمران خان نے کہا تھا کہ ’فوج میری ہے اور میں فوج کا ہوں‘، شاندانہ گلزار

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟