پشاور کے شاہ عالم میں 7 سالہ بچی اور کرک کے علاقے صابر آباد میں 7 سالہ بچہ قتل

بدھ 30 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پشاور کے علاقے تھانہ خزانہ کی حدود شاہ عالم میں 7 سالہ بچی اور ضلع کرک کے علاقے صابر آباد میں 7 سالہ بچے کو قتل کر دیا گیا۔

پشاور پولیس کے مطابق پشاور کے علاقے تھانہ خزانہ کی حدود شاہ عالم سے فضل شیر نامی شہری کی6 یا 7 سالہ بیٹی کی نعش برآمد ہوئی ہے، بچی کو نامعلوم افراد نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر قتل کیا، پولیس نے نعش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا۔

پشاور پولیس نے بتایا کہ بچی کے چچا صابر کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور قتل کی اصل وجوہات معلوم کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

دوسری جانب خیبر پختونخوا کے ضلع کرک کے علاقے صابر آباد کے نواحی علاقے سرٹ خیل میں ایک 7 سالہ بچے کو ذبح کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق کرک صابر آباد کے علاقے سرٹ خیل میں 7سالہ بچے کے ذبح ہونے کی اطلاع موصول ہوئی، جس کے بعد ریسکیو کے اہلکاروں نے بچے کے موقع پر جا کر بچے کی نعش کو پوسٹ مارٹم رپورٹ کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر اسپتال کرک منتقل کر دیا۔

ذبح کیے گئے بچے کی شناخت واجد ولد عزت گل کے نام سے ہوئی ہے جو افغانستان کا شہری ہے اور سرٹ خیل میں اپنے خاندان کے ہمراہ رہائش پذیر تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم