’لہور، لہور اے‘ کا نعرہ لگانے والی برطانوی خاتون ہائی کمشنر کو پاکستانیوں کے مشورے

منگل 29 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp
jane marriott british high commissioner in pakistan past and present
جین میریٹ کی پاکستان میں تعیناتی رواں برس جون میں ہوئی ہے (فوٹو: یجین میریٹ، ایکس)

پاکستان کے تاریخی یا تفریحی مقامات پر غیرملکی نمائندوں خصوصا سفارتی مشن سے وابستہ شخصیات کا جانا کوئی نئی بات نہیں رہا، البتہ پاکستان میں تعینات ہونے والی نئی برطانوی خاتون ہائی کمشنر جین میریٹ نے قدیم لاہور کا دورہ کیا تو ٹائم لائنز پر اس دورے اور ان کے ماضی کو خصوصی توجہ ملی۔

’یو کے ان پاکستان‘ کے ہینڈل سے برطانوی خاتون ہائی کمشنر کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس میں وہ لاہور کے ’والڈ سٹی‘ میں گھومتی دکھائی گئی ہیں۔

اپنے دورے کے دوران برطانوی ہائی کمشنر بادشاہی مسجد، وزیر خان مسجد، شاہی قلعہ، مسیحی عبادت گاہ سمیت مختلف مقامات پر گئیں۔ ’والڈ سٹی‘ میں تعینات قدیم وردی زیب تن کیے گارڈز سے ان کا سامنا ہوا،  قہقہے بکھیرے، تصاویر بنائیں اور قدم نقش ونگار کو دیکھتے کے دوران روایتی سواری کا لطف بھی اٹھایا۔

برطانوی ہائی کمیشن کے اکاؤنٹ سے شیئر کی گئی ایک منٹ دوورانیے سے زائد کی ویڈیو میں برطانوی ہائی کمشنر کی مختلف شخصیات سے ملاقات اور انہیں ملنے والے تحائف بھی دکھائے گئے ہیں۔

جین میریٹ کو لاہور میں خوش آمدید کہنے والے نے ’لہور‘ کی یادیں تازہ کیں تو انہیں قابل دید مقامات سے متعلق مشورے بھی دیے۔

اسی دوران برطانوی خاتون ہائی کمشنر کی سابقہ تعیناتیوں کا ذکر چلا تو پڑوسی ملک ایران اور افریقی ملک کینیا میں ان کی سفارتی ذمہ داری ختم ہونے کا انداز خصوصی توجہ کا مرکز رہا۔

صوفیہ نے اپریل 2023 کا ایک اسکرین شاٹ شیئر کیا جس میں لکھا ہوا ہے کہ ’یو کے نے کینیا میں اپنی سفیر جین میریٹ کو الیکشن میں مداخلت کے الزام کے بعد نکال دیا۔‘

متعدد پاکستانی اکاؤنٹ سے ’لاہور‘ کا نام کیسے پڑا اور اس شہر میں کون سے کھانے انجوائے کیے جا سکتے ہیں کی معلومات بھی شیئر کی گئیں۔

جین میریٹ کی پاکستانی میں بطور پائی کمشنر تعیناتی کا اعلان رواں برس جون میں ہوا تھا۔ وہ گزشہ ماہ جولائی میں پاکستان پہنچی تھیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وسیم اکرم کے بعد شاہد آفریدی کا کتا بھی لاپتا، مداحوں سے تلاش میں مدد کی اپیل

بکری کے شکار پر آئے اژدھے کو ہاتھ پر ڈسنے کے باوجود شخص دبوچ لیا

’قرضوں میں ڈوبا ملک، افسران شاہی بگھیوں میں‘ سرکاری تقریب پر عوامی و صحافتی حلقوں کی تنقید

طالبان حکومت کے اندر ’موقع پرست عناصر‘ موجود ہیں، نائب سربراہ انٹیلیجنس کا اعتراف

نئے صوبوں کا معاملہ محض شور شرابہ، پی ٹی آئی کو سیاسی مذاکرات کے لیے پہلے جمہوری رویہ اپنانا ہو گا، رانا ثنا اللہ

ویڈیو

آزاد کشمیر میں موجودہ صورتحال تشویشناک ہے، ماضی کی حکومتوں نے ذمہ داری نہیں نبھائی، نواز شریف

آبنائے ہرمز پر ایران کا قبضہ برقرار، عوام مہنگے پیٹرول کے لیے تیار ہوجائیں، صدر ٹرمپ کا امریکیوں کو پیغام

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی