سندھ میں بھی عام انتخابات کی تیاریاں شروع

منگل 29 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان میں عام انتخابات کب ہوں گے تاحال کوئی تاریخ سامنے نہیں آئی لیکن ملک بھر کی طرح سندھ میں بھی عام انتخابات کی تیاریاں شروع ہو چکی ہیں، تاہم محکمہ تعلیم نے انتخابی ڈیوٹی کے لیے ملازمین کی فہرستیں مرتب کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔

محکمہ تعلیم کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ریجنل الیکشن کمشنر سندھ نے ملازمین سے متعلق کوائف نامہ تیار کرنے کا حکم دیا ہے۔

پروفارمہ کے مطابق نام، عہدہ، تقرر، جنس، تاریخ بھرتی و پیدائش، شناختی کارڈ کی تفصیلات دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مراسلے کے مطابق محکمہ تعلیم کا عملہ انتخابات میں ڈیوٹی سر انجام دینے والے افسران کے نام تجویز کرے، اور ملازمین پروفارمہ بھر کر الیکشن کمیشن کی ویب سائیٹ یا فوکل پرسن کو ارسال کریں۔

واضح رہے ملک بھر میں عام انتخابات کی تیاریاں کی جارہی ہیں لیکن الیکشن کمیشن کی جانب سے تاحال کوئی تاریخ فائنل نہیں کی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp