پیپلزپارٹی کا ایک بار پھر 90 روز کی آئینی مدت میں انتخابات کرانے کا مطالبہ

منگل 29 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ عام انتخابات آئین میں دی گئی 90 روز کی مدت کے اندر کرائے جائیں۔

چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، نیئر بخاری، شیری رحمان اور نوید قمر نے کہاکہ ہم نے اپنا موقف الیکشن کمیشن کے سامنے رکھ دیا ہے۔

مراد علی شاہ نے کہاکہ الیکشن کمیشن کے جو خدشات ہیں ان کا جواب وہی دے سکتے ہیں، انتخابات وقت پر نہ کرانے کی کوئی وجہ نہیں۔

نیئر بخاری نے کہاکہ انتخابات کی تاریخ دینا بہت ضروری ہے، آئین کے آرٹیکل 224 میں دی گئی مدت کے اندر انتخابات ہونے چاہییں۔

انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن نے ہمارا موقف سنا اور کہا کہ میٹنگ کر کے جواب سے آگاہ کریں گے۔

اس موقع پر شیری رحمان کا کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر کے ساتھ بہت خوشگوار ماحول میں میٹنگ ہوئی ہے اور ہم نے اپنے خدشات سامنے رکھے ہیں۔ کیوں کہ فوری انتخابات وقت کی ضرورت ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نوید قمر نے کہاکہ ہم نے الیکشن کمیشن کو کہا ’حلقہ بندیوں کے لیے اتنا وقت درکار نہیں جتنا کہا گیا ہے‘۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فیفا، ارجنٹینا اور سازشی نظریات: حقائق کیا کہتے ہیں؟

کینسر علاج میں اہم پیشرفت، 58 سالہ خاتون کو جدید مدافعتی تھراپی دی گئی

عبدالعلیم خان نے ہر صوبے کو 3 حصوں میں تقسیم کرنے کی تجویز دے دی

کیا ٹام ہالینڈ ہمیشہ کے لیے اسپائیڈر مین کو الوداع کہنے والے ہیں؟

وزیراعظم نے ورلڈ بینک کی مالیاتی رپورٹ کا جائزہ لینے کے لیے اعلیٰ سطح کمیٹی قائم کر دی

ویڈیو

لائیوبلوچستان میں ترقی روکنے کے لیے دہشتگردی کی جاتی ہے، احساسِ محرومی اور نمائندگی کا بیانیہ حقائق کے منافی ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

دہشتگردی سے متاثرہ افراد کے معاوضوں میں بڑا اضافہ، بلوچستان حکومت نے نئی مالی امدادی پالیسی نافذ کر دی

حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے پر تاریخی معاہدہ، غزہ سے اسرائیلی انخلا اور نئی فلسطینی حکومت کی راہ ہموار، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

کالم / تجزیہ

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور

نئے صوبوں کی حمایت کیوں؟

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘