عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان الیکشن کمیشن کرے گا، نگراں وزیراطلاعات

بدھ 23 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نگراں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان الیکشن کمیشن کرے گا، نگراں حکومت کا اس میں کوئی کردار نہیں، الیکشن کمیشن کو حلقہ بندیوں کے لیے کم از کم 4 ماہ درکار ہیں، سیاسی جماعتوں کو 54 دن انتخابی مہم کے لیے بھی فراہم کرنے ہیں، اس لیے انتخابات میں معمولی تاخیر ہو سکتی ہے، ہم نے اپنا کام شروع کر دیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ چیئر لفٹ واقعہ خیبر پختونخوا کے دور افتادہ علاقے بٹگرام میں پیش آیا جہاں ریسکیو کی کوششوں میں کافی مشکلات تھیں۔ ضلعی انتظامیہ کو جب واقعہ کی اطلاع ملی تو اس نے صوبائی اور وفاقی اتھارٹیز سے رابطہ کیا، آرمی ایوی ایشن، پاکستان ایئر فورس، پاکستان آرمی کے اسپیشل سروس گروپ کے جوانوں اور جنرل آفیسر کمانڈنگ نے کامیابی سے ریسکیو آپریشن کو کامیاب بنایا اور تمام متاثرین کو بحفاظت نیچے اتارا۔

انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت نے تمام چیئر لفٹس کے تفصیلی معائنہ کے احکامات جاری کر دیے ہیں، علاقے میں تمام چیئر لفٹس کا معائنہ کیا جا رہا ہے اور اس بات کو یقینی بنایا جا رہا ہے کہ ایسا واقعہ دوبارہ رونما نہ ہو۔

مرتضیٰ سولنگی نے کہاکہ یہ علاقے 2005 کے زلزلہ اور 2010 کے سیلاب سے شدید متاثر ہوئے، یہاں انفراسٹرکچر تباہ ہو چکا تھا، آپ سمجھ سکتے ہیں کہ موسمیاتی تبدیلی نے کس طرح اس علاقے کو متاثر کیا۔

انہوں نے کہا کہ نگراں حکومت نے ایک ہفتہ قبل ہی چارج سنبھالا ہے، ہم نے انتخابات کرانے کے لیے اپنا کام شروع کر دیا ہے جبکہ الیکشن کمیشن نے پہلے ہی اپنا ٹائم ٹیبل جاری کر دیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیر داخلہ کی حافظ نعیم الرحمان سے ملاقات، اہم قومی و علاقائی امور زیر بحث

پیپلز پارٹی پر سودے بازی کے الزامات بے بنیاد، بجٹ بغیر آئینی ترمیم کے منظور ہوگا، عبدالقادر پٹیل

سپریم کورٹ کے فیصلے کیخلاف سماعت کے لیے بڑا بینچ ضروری نہیں، وفاقی آئینی عدالت

سعودی عرب میں نایاب ریم غزال کی جنگلی ماحول میں افزائشِ نسل دوبارہ شروع

پاکستان کی کامیاب سفارتکاری دنیا بھر میں تسلیم، مسئلہ کشمیر ہماری خارجہ پالیسی کا بنیادی ستون ہے، رانا قاسم نون

ویڈیو

امریکا اور ایران کے درمیان معاملات طے، بلوچستان کے کاروبار پر اس کے کیا اثرات ہوں گے؟

خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کے بڑھتے اندرونی اختلافات سے پشاور کے عوام پریشان

ایران امریکا فریم ورک معاہدہ کیا ہے اور آئندہ ہونے والے تکنیکی مذاکرات میں کیا طے ہو گا؟

کالم / تجزیہ

امن معاہدہ اور پاکستان

پنجاب کا حق، ایتھے رکھ

سرحدوں سے ماورا یاری: سید بابر علی اور ہرچرن سنگھ