چیف جسٹس ہائیکورٹ کیخلاف سوشل میڈیا مہم کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی تشکیل

منگل 29 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس، جسٹس عامر فاروق کے خلاف چلائی جانے والی سوشل میڈیا مہم کی تحقیقات کے لیے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) تشکیل دے دی گئی ہے۔

وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق جے آئی ٹی چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے خلاف بدنیتی پر مبنی مہم کے پس پردہ حقائق کا تعین کرےگی۔

ڈائریکٹر سائبر کرائم ایف آئی اے کو خصوصی تحقیقاتی ٹیم کا کنونیئر مقرر کیا گیا ہے، جبکہ اس کے علاوہ آئی ایس آئی اور آئی بی کے گریڈ 19 کے افسران بھی ٹیم کے ارکان میں شامل ہوں گے۔

اس کے علاوہ اسلام آباد پولیس کے گریڈ 19 کے افسر بھی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

وفاقی وزارت داخلہ سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق خصوصی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) 15 روز کے اندر اپنی رپورٹ حکام کو پیش کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں درخواست دائر

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق کے خلاف سوشل میڈیا پر ایک منظم مہم چلائی گئی تھی۔

تحریک انصاف کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل سے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق پر منافقت کا الزام لگایا گیا تھا۔

اس معاملے پر اتوار 27 اگست کو وزارت قانون و انصاف نے سیاسی جماعتوں سے کہا تھا کہ وہ ملکی اداروں پر حملے سے باز رہیں۔

وفاقی وزارت قانون و انصاف کی جانب سے جاری بیان میں چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ پر ایک سیاسی جماعت کی طرف سے سوشل میڈیا کے ذریعے حملے کی شدید مذمت کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں وزارت قانون کی چیف جسٹس ہائیکورٹ کیخلاف مہم کی مذمت، سیاسی جماعتوں کو انتباہ

چیف جسٹس ہائیکورٹ کے خلاف سوشل میڈیا مہم پر اسلام آباد ہائیکورٹ بار نے بھی اعلیٰ حکام سے کارروائی کا مطالبہ کیاتھا۔

اسلام آبادہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے کہا تھا کہ چیف جسٹس عامر فاروق کے خلاف چلنے والی مہم کی مذمت کرتے ہیں، وہ غیر جانبدار اور دیانت دار جج ہیں۔

یہ بھی پڑھیں اسلام آباد ہائیکورٹ بار چیف جسٹس عامر فاروق کے حق میں میدان میں آ گئی

ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری اعلامیہ میں مزید کہا گیا تھا کہ چیف جسٹس عامر فاروق اپنی اصول پسندی کی وجہ سے مشہور ہیں، ان کے خلاف منفی مہم چلانے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نئے انتظامی یونٹس وقت کی ضرورت، ہم مطالبہ نہیں بلکہ تجویز کی حمایت کر رہے ہیں، مصطفیٰ کمال

پیٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کے کراچی، لاہور اور پشاور میں دھرنے

آزاد کشمیر کی مخصوص نشستوں پر پولنگ 24 اگست کو، امیدواروں کے نام بھی سامنے آگئے

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

نئے انتظامی یونٹس کے بغیر بہتر گورننس ممکن نہیں، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کا اتفاق

ویڈیو

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

اسلام ماخا چیف کی ’یو ایف سی‘ فائٹ میں مسلسل 17 ویں فتح، نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کردیا

ایران کا ہرمز کھولنے سے قبل امریکا سے معاہدے کی پاسداری کا مطالبہ، خطے میں کشیدگی بڑھ گئی

کالم / تجزیہ

انکار کا اعزاز

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں