ایشیا کپ کا پہلا میچ: بابر اعظم نے 19ویں سینچری اسکور کر کے ہاشم آملہ سے ریکارڈ چھین لیا

بدھ 30 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ایشیا کپ کے پہلے میچ میں نیپال کے خلاف سینچری اسکور کر کے ایک روزہ انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک اور عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے 102ویں اننگز میں 19 ویں سینچری اسکور کر کے جنوبی افریقا کے ہاشم آملہ کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ ’ہاشم آملہ نے اپنی 19 ویں سینچری 104 نمبر کی اننگز میں مکمل کی تھی‘

ہاشم آملہ

یہ بھی پڑھیں ایشیا کپ 2023: پاکستان کا نیپال کو جیت کے لیے 343 رنز کا ہدف

بابر اعظم نے 13 ویں، 14 ویں، 15 ویں، 16ویں اور سترویں سینچریاں بھی کم اننگز میں اسکور کی تھیں۔

مزید پڑھیں

اس سے قبل بابر اعظم 100 سے کم اننگز میں 18 سینچریاں کرنے والے پہلے بیٹر بنے تھے۔

بھارت کے ممتاز بیٹر ویرات کوہلی نے 124 ویں اننگز میں اپنی 19 سینچریاں مکمل کی تھیں۔

واضح رہے کہ آئی سی سی کی جانب سے جاری رینکنگ کے مطابق بابراعظم ایک روزہ میں بھی پہلے نمبر براجمان ہیں۔

بابر اعظم کی قیادت میں قومی ٹیم کامیابیاں سمیٹ رہی ہے، ان کو یہ بھی اعزاز حاصل ہے کہ حال ہی میں افغانستان کے خلاف ون ڈے سیریز میں کلین سوئپ کر کے ٹیم کو عالمی نمبر ون بنا دیا ہے۔

بابراعظم ایشیا کپ جیت کر پاکستان لانے کے لیے بھی پر عزم ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp