فیکٹ چیک: پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافہ، حقیقت کیا؟

جمعرات 31 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پٹرول کی قیمتوں میں یکم ستمبر سے  10 سے 15 روپے فی لیٹر تک ممکنہ اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا تھا۔

جس کے بعد سماجی رابطوں کی سائیٹ ’ایکس‘ پر ایک نوٹیفیکیشن گردش کرنے لگا جس کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 22 روپے کا اضافہ کر کے 312 روپے فی لیٹر کردی گئی۔

نوٹیفیکشن آتے ہی پہلے سے مہنگائی کی دہائی دیتے اور احتجاج کرتے صارفین کے جانب سے حکومت پر شدید تنقید کی گئی۔

ایک صارف نے لکھا کہ پاکستانی ٹیم اور ڈالر کی ٹرپل سنچری کے بعد پیشِ خدمت ہے پیٹرول اور ڈیزل کی ٹرپل سنچری۔

https://twitter.com/HayaNaz122/status/1697266767406805092?s=20

سبحان ایاز نے اتحادی حکومت کو تنقیدر کا نشانہ بناے ہوئے لکھا کہ پٹرول 22 روپے اور ڈیزل 19 روپے مہنگا ہو گیا یہ سب پی ڈی ایم حکومت کی ناکام پالیسیوں کا نتیجہ ہے، انہوں نے سوال کیا کہ اب غریب بیچارہ کہاں جائے؟

 

جہاں بعض صارفین حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے رہے وہیں چند نے طنزو مزاح کا سہارا بھی لیا، وقاص نامی صارف نے عوام کے لیے پیغام دیتے ہوئے کہا کہ شادی اور عشق اپنے شہر میں کیجیئے کیونکہ پیٹرول بہت مہنگا ہو گیا ہے۔

ایک اور صارف نے عوام سے سوال کیا کہ پرانا پاکستان اتنا کافی ہے یا اور پرانا چاہیے؟

ایک صارف نے کہا کہ یہ پرانا پاکستان تو جان ہی نہیں چھوڑ رہا، انہوں نے پڑھی لکھی نوجوان نسل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اپنے ملک کو بچائیں اور اگر نہیں بچا سکتے تو اپنے آپ کو بچائیں۔

یوسف خان نے کہا پٹولیم کی قیمتوں میں مزید اضافہ پاکستانی ہجوم کو مبارک ہو، چلو اب سب مل کر سماجی رابطوں کی سائیٹ ’ایکس‘ پر احتجاج کرتے ہیں۔

https://twitter.com/YousafK093/status/1697267453837852811?s=20

فیکٹ چیک:

سماجی رابطوں کی سائیٹ ’ایکس‘ پر عوام کی جانب سے تنقید کے کچھ  دیر بعد ہی وزارتِ خزانہ کی جانب سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے نوٹیفیکشن کی تردید کر
دی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں کیا گیا، گردش کرنے والا نوٹیفکیشن جعلی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp