ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم حملہ آور کی فائرنگ سے میٹر ریڈر زخمی

جمعہ 1 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم شخص کی فائرنگ سے میٹر ریڈر زخمی ہو گیا ہے۔

ڈی آئی خان پولیس کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے خیر آباد کالونی میں میٹرریڈرعصمت اللہ کونامعلوم ملزم نے فائرنگ کرکے زخمی کردیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ میٹر ریڈر کی موٹر سائیکل پر بھی 3 فائر کیے گئے ہیں جبکہ ملزم واردات کے بعد فرار ہو گیا۔ ’متعلقہ تھانے میں ابتدائی رپورٹ درج کردی گئی ہے جبکہ فائرنگ کرنے والے ملزم کی تلاش جاری ہے۔‘

ترجمان پیسکو عثمان سلیم نے بھی واقعے کی تصدیق کر تے ہوئے وی نیوز کو بتایا کہ واقعہ ڈی آئی خان کے علاقے درابن میں پیش آیا ہے۔

ترجمان پیکسو کے مطابق میٹر ریڈرڈیوٹی کے بعد واپس گھر جا رہے تھے کہ راستے میں نامعلوم ملزم نے ان پر فائرنگ کردی۔ ملزم نے 5 فائر کیے جن میں سے ایک گولی میٹر ریڈر کی ٹانگ پر لگی۔

’میٹر ریڈر کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔‘

عثمان سلیم کے مطابق سرکاری اہلکار صرف میٹر ریڈنگ کی ڈیوٹی پر تھے میٹر یا بجلی منطقع کرنے نہیں گئے تھے، معلومات کے مطابق نقاب پوش حملہ آور فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

انہوں نے بتایا کہ پولیس ٹیم بھی اسپتال پہنچ گئی ہے جبکہ پیسکو حکام نے ایف آئی آر کے لیے پولیس کو دراخوست دے دی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جموں و کشمیر پر اقوام متحدہ کا مؤقف برقرار، سلامتی کونسل کی قراردادیں اب بھی مؤثر ہیں، نائب ترجمان یو این سیکرٹری جنرل

ٹرمپ کی ننھے بچے کے پیچھے دوڑ، جوبائیڈن پر طنز، حاضرین کے زوردار قہقہے اور بھرپور تالیاں

بھلوال میں کام سے غیرحاضری پر ملازم کی زبان قینچی سے کاٹنے کا مبینہ واقعہ، پولیس نے تحقیقات شروع کر دیں

دو قدم چلنا بھی گوارا نہ ہوا! پارسل دروازے تک پہنچانے کے بجائے اچھال دیا، ویڈیو وائرل

ملک کے بیشتر علاقوں میں گرمی اور حبس برقرار، بالائی علاقوں میں بارش اور چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان

ویڈیو

سولر انقلاب کے بعد پاکستان کا اگلا بڑا امتحان، ماہرین کا بیٹری اسٹوریج اور اسمارٹ گرڈز کی اہمیت پر زور

آزاد کشمیر میں اقتدار کی دوڑ تیز، ن لیگ کی سادہ اکثریت، وزارت عظمیٰ کے لیے بڑے نام سامنے آگئے

صومالی وزیرِ دفاع کی نیول اور ایئر ہیڈکوارٹرز آمد، دفاعی شراکت داری، تربیت اور استعدادِ کار بڑھانے پر اتفاق

کالم / تجزیہ

کشمیر: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

پہلا دروازہ

خبردار، نظام اسی مہینے میں ری سیٹ ہوسکتا ہے