پرویز خٹک کا عوام کو چینی زبان سیکھنے کا مشورہ

جمعہ 1 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پی ٹی آئی پارلیمینٹرین کے چیئرمین پرویز خٹک نے چینی زبان کی اہمیت پر زور ڈالتے ہوئے عوام کو مشورہ دیا ہے کہ وہ یہ زبان سیکھیں جو انہیں روزگار کے نئے مواقع ڈھونڈنے میں مددگار ثابت ہوگی۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ ہمارے لوگوں کو اگر چائنیز سمجھ آجائے تو وہ کئی جگہوں پر ایڈجسٹ ہوسکتے ہیں۔

9 مئی کے واقعات کے لیے عمران خان نے لوگوں کی ذہن سازی کی، پرویز خٹک

پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین ( پی ٹی آئی پی) کے سربراہ اورسابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے دعویٰ کیا ہے کہ 9 مئی کے واقعات سوچے سمجھے منصوبے کے تحت رونما ہوئے ، جس کے لیے عمران خان نے لوگوں کو ذہنی طور پر تیار کیا۔

پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین ( پی ٹی آئی پی) کے سربراہ پرویز خٹک نے پشاور میں قائم پاک چائینہ ثقافتی مرکز چائینہ ونڈو کا دورہ کیا۔ اور ثقافتی مرکز کی مختلف گیلریزدیکھیں اور پاک چین فرینڈ شپ وال پر دستخط کیے اور مہمانوں کی کتاب میں اپنے خیالات درج کیے۔

اس موقع پرصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ عمران خان کے خلاف مقدمات زیر سماعت ہیں، عدالتیں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے مستقبل کا فیصلہ کریں گی۔

انہوں نے کہا کہ اداروں کے ساتھ لڑنے کی بجائے حقائق کو سامنے رکھتے ہوئے ملک وقوم کی ترقی کے لیے اقدامات کی ضرورت ہے، پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی )   پارلیمنٹرین آئندہ انتخابات میں بھرپور کامبابی حاصل کرے گی، ہم سبز باغ دیکھانے کی بجائے عوام کے مسائل حل کرنے کا منشور بنائیں گے ۔

’گزشتہ حکومت کے چین سے تعلقات خراب نہیں تھے‘

پاک چین دوستی پر ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین کی دوستی بے مثال ہے، لیکن مراد سعید کے بیانات نے چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبے  کو بہت نقصا ن پہنچایا۔

پرویز خٹک کا کہناتھا کہ چائنہ ونڈو  پاک چین دوستی کے فروغ میں اہم کرادار ادا کر رہا ہے، سی پیک پاکستان کی معاشی اور اقتصادی کی ترقی کا منصوبہ ہے، جس سے صوبے میں نہ صرف لوگوں کو روزگار ملے گا، بلکہ صوبہ معاشی اور اقتصادی طور پر ترقی کریں گا اور خوشخالی کا ایک نیا دور شروع ہوگا۔

انھوں نے کہاکہ عمران خان حکومت میں ایک وفاقی وزیر مراد سعید کی جانب سے کرپشن کے بیانات نے سی پیک کو متاثر کیا، تاہم وہ سجھتے ہیں کہ چین پاکستان آزمودہ دوست ہیں۔

پرویز خٹک نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین کو کوئی لایا، نہ اس کی پشت پر کوئی ہے۔ حیقت یہ ہے کہ پی ٹی آئی کے اراکین دیگر پارٹیوں میں جانے کی بجائے ایک پلیٹ فارم پر اکھٹے ہو گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ’ انہیں قوی امید ہے کہ ان کی پارٹی عام انتخابات میں نمایاں کامیابی حاصل کرے گی، انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے پی ٹی آئی کی حکومت اپنے 4 سالہ دور میں پاکستان کی ترقی کے لیے کوئی قدم نہیں اٹھا سکی۔

عمران خان کو اقتدار ملا، لیکن وہ حکومت نا چلا سکے

پرویز خٹک نے تسلیم کیاکہ خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی حکومت نے جو منصوبے شروع کیے، ان کی بدولت پی ٹی آئی کو وفاق میں حکومت ملی تاہم عمران خان قعطی طور پر حکومت نہیں چلا سکے۔

الیکشن نئی حلقہ بندیوں کے مطابق ہونے چاہییں

پرویز خٹک نے آئندہ  انتخابا ت کے سوال پر کہا کہ انہیں فروری میں الیکشن ہوتے ہوئے  نظر نہیں آ رہے، جس کی بنیادی وجہ مردم شماری کے بعد حلقہ بندیاں ہیں۔

پاکستان کے آئین کے مطابق مردم شماری کا نوٹیفکیشن ہونے کے بعد نئی حلقہ بندیاں ضروری ہیں۔ جب تک نئی حلقہ بندیاں نہیں ہوں گی انتخابات ممکن نہیں۔ ہم آئین کو سپورٹ کرتے ہیں، الیکشن کمیشن ملک میں انتخابات نئی حلقہ بندیوں کے مطابق کرائے۔

9  مئی کے واقعات کا ذکر کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ انہوں نے خود تمام ویڈیوز دیکھی ہیں جس کے بعد وہ اس نتیجے پر پہنچے کہ جو کچھ بھی ہوا وہ عمران  خان کے کہنے پر کیاگیا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان واقعات کے لیے بعض لوگوں کو پہلے سے تیار کیاگیاتھا، وہ سمجھتے ہیں اس قسم کے واقعات کسی بھی طور پر مناسب نہیں۔

ملکی معیشت کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ جب تک ٹیکس جمع نہیں ہوں گے ملک کی صورت حال بہتری کی طرف نہیں آ سکے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پنجاب حکومت اور تعلیم کے عالمی شہرت یافتہ ماہر سر مائیکل باربر کے درمیان مل کر کام کرنے پر اتفاق

وسط ایشیائی ریاستوں نے پاکستانی بندرگاہوں کے استعمال میں گہری دلچسپی ظاہر کی ہے، وزیراعظم پاکستان

حکومت کا بیرون ملک جاکر بھیک مانگنے والے 2 ہزار سے زیادہ بھکاریوں کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا فیصلہ

کوپا امریکا کا بڑا اپ سیٹ، یوراگوئے نے برازیل کو ہرا کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا

ٹی20 کرکٹ سے ریٹائر بھارتی کپتان روہت شرما کیا ون ڈے اور ٹیسٹ کے کپتان برقرار رہیں گے؟

ویڈیو

پنک بس سروس: اسلام آباد کی ملازمت پیشہ خواتین اور طالبات کے لیے خوشخبری

کنوؤں اور کوئلہ کانوں میں پھنسے افراد کا سراغ لگانے کے لیے مقامی شخص کی کیمرا ڈیوائس کتنی کارگر؟

سندھ میں بہترین کام، چچا بھتیجی فیل، نصرت جاوید کا تجزیہ

کالم / تجزیہ

روس کو پاکستان سے سچا پیار ہوگیا ہے؟

مریم کیا کرے؟

4 جولائی: جب نواز شریف نے پاکستان کو ایک تباہ کن جنگ سے بچا لیا