معیشت کو نقصان پہنچانے والی سرگرمیوں کے خلاف حکومت کی مکمل معاونت کریں گے، کورکمانڈرز کانفرنس کا عزم

جمعرات 7 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کور کمانڈرز کانفرنس میں اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ ملک میں خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کی زیر نگرانی جاری معاشی سرگرمیوں کی مکمل حمایت اور معیشت کو نقصان پہنچانے والی کسی بھی سرگرمی کے خاتمے کے لیے حکومت کی بھرپور معاونت کی جائے گی۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نشان امتیاز(ملٹری) کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں 259 ویں کور کمانڈرز کانفرنس شرکا نے وطن پر جان نچھاور کرنے والے مسلح افواج، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران و جوان اور سول سوسائٹی کے شہدا کو ان کی عظیم قربانیوں پر زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔

کانفرنس میں اس بات کو یقینی بنایا گیا کہ پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں مصروف دہشت گردوں، ان کے سہولت کاروں اور ان کی حوصلہ افزائی کرنے والے عناصر کے خلاف ریاست مکمل طاقت کے ساتھ نمٹے گی۔

شرکا نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ریاست پاکستان اور مسلح افواج شہدا اور ان کے اہل خانہ کو ہمیشہ احترام کی نگاہ سے دیکھتی ہیں۔ اس موقع پر شہداء کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔

جنرل سید عاصم منیر نے آپریشنز کے دوران پیشہ وارانہ مہارت کے معیار کو برقرار رکھنے اور فارمیشنز کی تربیت کے دوران بہترین کارکردگی کے حصول پر زور دیا اور اپنے فوجیوں کی فلاح و بہبود اور حوصلہ برقرار رکھنے اور مسلسل توجہ دینے پر کمانڈرز کی تعریف کی۔ اس موقع پر 6 ستمبر کو ملک بھر میں یومِ دفاع و شہدا  بھرپور طریقے سے منانے پر پاک فوج کی جانب سے قوم کا شکریہ بھی ادا کیا گیا۔

کانفرنس کے شرکا نے ہر قسم کے بالواسطہ اور بلاواسطہ خطرات کے خلاف پاکستان کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لیے پاک فوج کے عزم کا اعادہ کیا۔

فورم نے ایک بار پھر اس بات کی تصدیق کی کہ ریاستی اداروں اور عوام کے درمیان خلیج پیدا کرنے کے لیے مذموم پروپیگنڈہ کرنے والوں کو مایوسی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہو گا اور اس کے نتیجے میں ایسے عناصر مزید رسوائی کا شکار ہوں گے۔

کانفرنس کے دوران ضم شدہ اضلاع  اور بلوچستان کے بارڈر اضلاع میں پائیدار امن و ترقی پر بھی زور دیا گیا۔

فورم کے شرکا کو قومی سلامتی کو درپیش چیلنجز اور بڑھتے ہوئے خطرات کے جواب میں اپنی حکمت عملی کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم