خواجہ آصف نے جڑانوالہ واقعات پر مسیحی برادری سے معافی مانگ لی

ہفتہ 2 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق وزیر دفاع اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ محمد آصف نے سانحہ جڑانوالہ پرمسیحی برادری سے معافی مانگ لی ہے۔

سیالکوٹ میں مسیحیوں کے ایک بڑے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ سیالکوٹ کے مسلمان اور مسیحی برادری دہائیوں سے نہیں بلکہ صدیوں سے اس شہر اور اس ملک کی خدمت کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہاں عالیشان چرچ اور عبادت گاہیں موجود ہیں جو اس بات کی شہادت دیتی ہیں کہ اس شہر میں تمام برادریاں امن کے ساتھ رہ رہی ہیں۔

خواجہ آصف نے اپنے خطاب کے اختتام پر شرکا سے کہا  کہ وہ جڑانوالہ کے واقعات پر اپنی، اپنی پارٹی اور سیالکوٹ کے باسیوں کی طرف سے آپ (مسیحییوں) سے معافی مانگتا ہیں۔

انہوں نے کہا: ‘ہم سے ہہ کوتاہی ہوئی ہے اور انشاء اللہ تعالیٰ آنے والے وقتوں میں اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ آپ لوگ تحفظ اور خوشی کے ساتھ اس سرزمین پرآباد رہیں۔ یہ آپ کی سرزمین ہے، یہاں مسلمانوں کی طرح آپ کی عبادت گاہیں اور آبادیاں آباد رہیں۔ یہ ہم سب پر فرض ہے کہ ان تمام عبادت گاہوں جن میں اللہ کا نام لیا جاتا ہے کی حفاظت ہم سب مل جل کر کریں۔’

نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے خواجہ آصف کے بیان پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو ایسے ہی جوش و جذبہ کا اظہار کرنا چاہیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نئے انتظامی یونٹس وقت کی ضرورت، ہم مطالبہ نہیں بلکہ تجویز کی حمایت کر رہے ہیں، مصطفیٰ کمال

پیٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کے کراچی، لاہور اور پشاور میں دھرنے

آزاد کشمیر کی مخصوص نشستوں پر پولنگ 24 اگست کو، امیدواروں کے نام بھی سامنے آگئے

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

نئے انتظامی یونٹس کے بغیر بہتر گورننس ممکن نہیں، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کا اتفاق

ویڈیو

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

اسلام ماخا چیف کی ’یو ایف سی‘ فائٹ میں مسلسل 17 ویں فتح، نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کردیا

ایران کا ہرمز کھولنے سے قبل امریکا سے معاہدے کی پاسداری کا مطالبہ، خطے میں کشیدگی بڑھ گئی

کالم / تجزیہ

انکار کا اعزاز

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں