مشترکہ پاک سعودی فوجی مشقیں ’البتار۔ون‘ اختتام پذیر

پیر 4 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اور سعودی عرب کی انسداد دہشت گردی سے متعلق مشترکہ تربیتی مشقیں ’البتار۔ون‘اختتام پذیر ہوگئیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق چیراٹ میں منعقدہ اختتامی تقریب میں سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی اور اعلیٰ عسکری حکام نے شرکت کی اور مشقوں کے آخری دن کی مختلف سرگرمیوں کا مشاہدہ کیا۔

مشقوں کی اختتامی تقریب میں دونوں ممالک کی خصوصی فورسز کے دستوں سمیت کامبیٹ ایوی ایشن نے اپنی پیشہ وارانہ مہارت کا مظاہرہ کیا۔ تقریب کا اختتام فلائی پاسٹ کے ساتھ ہوا۔

دو ہفتے تک جاری رہنے والی مشقوں کا آغاز 22 اگست کو ہوا۔ اس مشق کا مقصد دونوں برادر ممالک کے درمیان تاریخی عسکری تعلقات کو مزید مضبوط کرنا تھا، جس میں انسداد دہشت گردی کے خلاف مشترکہ آپریشنز سمیت مستقبل میں فوجی تعاون اور تجربات کا تبادلہ شامل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp