نیب نے پرویز الٰہی کی رہائی کے خلاف ’انٹرا کورٹ‘ اپیل دائر کر دی

پیر 4 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قومی احتساب بیورو( نیب) نے پرویز الٰہی کی رہائی اور دوبارہ گرفتار نہ کرنے کے عدالتی حکم پر اعتراضات اٹھاتے ہوئے ’انٹرا کورٹ‘ اپیل دائر کر دی ہے۔

قومی احتساب بیورو (نیب )نے لاہور ہائیکورٹ میں اپنی انٹرا کورٹ اپیل میں پرویز الٰہی سمیت دیگر کو فریق بنایا ہے ۔

انٹرا کورٹ اپیل میں قومی احتساب بیورو نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ سنگل بنچ نے نیب کا پورا مؤقف سنے بغیر پرویز الٰہی کی رہائی کا حکم دیااور یہ کہ پرویز الٰہی کی گرفتاری قانونی تھی اور وہ ریمانڈ پر بھی تھے۔

ICA – Pervaiz Elahi (Amended) by Iqbal Anjum on Scribd

انٹرا کورٹ اپیل کے مطابق سنگل بنچ نے حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا اور رہائی کا حکم جاری کر دیا، پرویز الٰہی کو کسی بھی کیس میں گرفتار نہ کرنے کا حکم بھی قانونی طور پر درست نہیں۔

قومی احتساب بیورو( نیب) نے لاہور ہائیکورٹ سے استدعا کی کہ سنگل بنچ  کے پرویز الٰہی کو رہا کرنے اور کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے اور عدالت اپیل کے حتمی فیصلے تک سنگل بنچ کا فیصلہ بھی معطل کر دے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران کے خلاف جنگ اختتامی مرحلے کے قریب پہنچ چکی، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

معروف آسٹریلوی آل راؤنڈر ایشٹن ٹرنر ملتان سلطانز کے کپتان مقرر

آذربائیجان کے صدر کا مجتبیٰ خامنہ ای کو خط، ایران کا سپریم لیڈر بننے پر مبارکباد

ترکیہ کے لیے خطرہ بننے والے اشتعال انگیز اقدامات نہ کیے جائیں، ترک صدر نے ایران کو خبردار کردیا

ایران کے تیل پر قبضہ کرنے کی بات ابھی جلد بازی ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

کالم / تجزیہ

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟

کیا یہ امریکا کی آخری جنگ ہے؟

موکھی متارا: کراچی کی ایک تاریخی داستان