صدر مملکت کا الیکشن کمیشن کو ایک اور خط،انتخابات میں تاخیر پر اظہار برہمی

جمعہ 17 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صدر مملکت عارف علوی نے چیف الیکشن کمشنر کو لکھ گئے خط میں انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن کی بے حسی پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔

 صدر عارف علوی نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کو خط ارسال کیا ہے جس میں ان کو انتخابات سے متعلق ہنگامی اجلاس کی دعوت دی ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ ایکٹ کے تحت عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان الیکشن کمیشن سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔ صدر عارف علوی نے سکندر سلطان راجا کو سیکشن 57 کے تحت 20 فروری کو الیکشن پر مشاورت کی دعوت دی ہے۔

خط کے متن کے مطابق صدر مملکت نے عام انتخابات جیسے اہم معاملے پر الیکشن کمیشن کی بے حسی پر ناراضگی کا بھی اظہار کیا. ان کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے ان کے پہلے خط کا بھی تاحال جواب نہیں دیا۔ انہوں نے کہا کہ بے چینی سے انتظار کر رہا تھا کہ الیکشن کمیشن اپنے آئینی فرائض کا احساس کرے گا۔

واضح رہے کہ ایک ہفتہ قبل بھی صدر عارف علوی نے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ الیکشن کمیشن پنجاب اور خیبر پختونخوا میں انتخابات کی تاریخ کا فوری اعلان کرے۔

یہ بھی پڑھیں: انتخابات کی تاریخ کیلئے صدر کا چیف الیکشن کمشنر کو خط

صدر عارف علوی نے خط میں کہا تھا کہ آئین کا آرٹیکل 224 اسمبلی کے تحلیل ہونے کے 90 دن کے اندر انتخابات کرانے پر زور دیتا ہے،اگر الیکشن کمیشن اپنے فرائض کی ادائیگی میں ناکام رہا تو بالآخر کمیشن ہی کو آئین کی خلاف ورزی کا ذمہ دار اور جوابدہ ٹھہرایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ کا الیکشن کمیشن کو پنجاب میں 90 روز میں انتخابات کرانے کا حکم

یاد رہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو پنجاب میں 90 روز کے اندر الیکشن کرانے کا حکم دیتے ہوئے صوبے میں الیکشن کی تاریخ دینے کا حکم دیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: سورینج کوئلہ کان 34 خاندانوں کے چراغ گل کرچکی، 2 مزدوروں کی تلاش جاری

پی سی بی کا نیا ورک لوڈ سسٹم فاسٹ بولرز کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا، نسیم شاہ

یوکرین جنگ کے بعد خلا میں عسکری سرگرمیوں پر عالمی خدشات بڑھ گئے

شہزادہ چارلس اور شہزادی ڈیانا کے ہنی مون کی تلخ یادیں سامنے آگئیں

بھارت کا اسرائیل کو فراہم کردہ اسلحہ غزہ جنگ میں استعمال ہو رہا ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل

ویڈیو

لائیوبلوچستان میں ترقی روکنے کے لیے دہشتگردی کی جاتی ہے، احساسِ محرومی اور نمائندگی کا بیانیہ حقائق کے منافی ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

دہشتگردی سے متاثرہ افراد کے معاوضوں میں بڑا اضافہ، بلوچستان حکومت نے نئی مالی امدادی پالیسی نافذ کر دی

حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے پر تاریخی معاہدہ، غزہ سے اسرائیلی انخلا اور نئی فلسطینی حکومت کی راہ ہموار، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

کالم / تجزیہ

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور

نئے صوبوں کی حمایت کیوں؟

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘