دوستی میں ڈھلنے والی بالی وڈ کی ’بدنام زمانہ‘ دشمنیاں

منگل 5 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جس طرح بالی وڈ اداکاروں اور ہدایتکاروں کی فلمیں مشہور ہوتی ہیں، اسی طرح ان کی زندگی کے بیشتر گوشے کسی نہ کسی طرح خبروں کی زینت بنتے رہتے ہیں۔ شہرت اور عزت سے جڑے ان کی زندگیوں کے بیشتر پہلو نت نئے طریقوں سے سامنے آتے رہتے ہیں۔ میڈیا کے پسندیدہ رجحان سے ان فلمی صنعت سے وابستہ ان ستاروں کی باہمی مخاصمت اور مفاہمت بھی اب ڈھکی چپھی بات نہیں رہی۔

پچھلے کچھ عرصے میں بالی وڈ کے کچھ اداکاروں اور فلم ڈائریکٹرز میں جاری ایک نوعیت کی دشمنی اب دوستی میں تبدیل ہوگئی ہے، آئیے دیکھتے ہیں وہ کون ہیں۔

 شاہ رخ خان اور سنی دیول

بالی وڈ کے دو بہت بڑے اسٹار شاہ رخ خان اور سنی دیول ایک عرصہ تک ایک دوسرے سے خائف رہے تاہم ذرائع کے مطابق ان کی دوستی 14 سال بعد ہوئی ہے۔ ابھی حال ہی میں شاہ رخ خان نے سنی دیول کی نئی فلم گدر 2 کی کامیابی پر منعقدہ پارٹی میں بھی شرکت کی جس سے پتا چلتا ہے کہ دونوں اب ایک دوسرے کے ساتھ دوستانہ ماحول پیدا کرنے میں کامیاب ہیں۔

کرن جوہر اور کارتھک آریان

کرن جوہر کے پروڈکشن ہاؤس دھرما پروڈکشنز کی فلم ’دوستانہ 2‘ کو چھوڑنے کے بعد کارتھک آریان اور کرن جوہر کے بیچ دشمنی پیدا ہوگئی تھی لیکن ان دونوں کو لوگوں نے کئی مرتبہ ایک ساتھ دیکھا ہے جس سے یہی اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ ان کے مابین ناراضی کی فضا ختم ہوچکی ہے۔

شاہ رخ خان اور سلمان خان

بالی وڈ کے دو بہت بڑے نام کی دشمنی بھی ان جیسی ہی مشہور ہوئی تھی۔ دونوں خان کی لڑائی 2008 میں ہوئی اور جو لگ بھگ 5 سال تک جاری رہی۔ بالی وڈ کے ان دو بڑے خان کی ملاقات 2013 میں بابا صدیق کی دعوتِ افطار پر ہوئی، جس کے بعد دونوں اداکاروں کے درمیان ’سب ٹھیک‘ کے جذبات نمایاں ہیں۔

کرن جوہر اور  پریانکا چوپڑا

بالی وڈ سے ہالی وڈ تک مشہور اداکارہ پریانکا چوپڑا نے بھارتی فلمی صنعت میں اپنے خلاف ’سیاست‘ کو دوش دینے کا الزام عائد کیا تھاا، جس کے باعث کوئی ہدایتکار انہیں کام دینے پر آمادہ نہیں تھا اور اس کی بڑی وجہ کرن جوہر ہی گردانے گئے تھے۔ تاہم اس انکشاف کے کچھ سال بعد اب کرن جوہر اور پریانکا چوپڑا کے تعلقات میں بہتری کے آثار نمایاں ہوئے ہیں۔

پریانکا چوپڑا اور کرینا کپور

بالی وڈ میں کافی عرصے سے ایک ساتھ کام کرنے والے اداکاروں کے بارے میں کافی کچھ سننے کو ملتا رہتا ہے اور اس ضمن میں دو بڑی اسٹار اداکارائیں پریانکا چوپڑا اور کرینا کپور کے بیچ سب کچھ ٹھیک نہ ہونے کی بازگشت بھی شامل رہی ہے، لیکن کچھ عرصے بعد دونوں اداکاراوں نے کرن جوہر کے شو ’کافی ود کرن‘ میں ایک ساتھ جلوہ افروز ہو کر باہمی مخاصمت کے اس تاثر کو یکسر زائل کر دیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp